ETV Bharat / state

Lithium in Reasi لیتھیم کی دریافت پر فوج کی جانب سے طلبا کیلئے ڈیبیٹ کمپیٹیشن

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 9:44 AM IST

مرکزی سرکار نے گذشتہ ماہ ایک بیان جاری کر کے کہا کہ جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں 5.9 ملین ٹن لیتھیم کے ذخائر ملے ہیں جس کی شناخت جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

طلبا کے لیے ڈیبیٹ کمپیٹیشن

سرینگر: بھارت الیکٹرک گاڑیوں اور موبائل فون جیسے آلات کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والا لیتھیم دوسرے ممالک سے درآمد کرتا ہے۔ تاہم سرکار کا کہنا ہے کہ اب ریاسی میں لیتھیم کی کانکنی کرنے سے درآمدات پر ملک کا انحصار کم ہو جائے گا۔ بھارت اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چین آسٹریلیا اور ارجنٹائن سے لیتھیم درآمد کرتا ہے۔ ریاسی صوبہ جموں کا ضلع ہے اور یہ وشودیوی مندر کے نام سے کافی مقبول ہے جہاں ہر سال لاکھوں ہندو عقیدت مند وشودیوی مندر درشن کے لیے آتے ہیں۔ ریاسی میں ہی جموں بارہمولہ ریل لائن کا لوہے کا پل تعمیر کیا گیا ہے جو سب سے اونچائی پر تعمیر کیا جانے والا ریل پل ہے۔

اگرچہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اب تک لیتھیم کے متعلق کوئی ورکشاپ یا تقریب کا انعقاد نہیں کیا ہے البتہ فوج کی جانب سے سرینگر میں ایک این جی او کے اشتراک سے سرینگر کے سرکاری کالجز کے طلبا کے مابین اس لیتھیم کی دریافت پر ڈیبیٹ کمپیٹیشن منعقد کیا گیا۔ اس کمپیٹیشن میں کالجز کے طلبا نے لیتھیم کے فائدہ و نقصانات کے متعلق اپنی باتیں رکھیں اور اس دریافت سے ملک کو ہونے والی ترقی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وہیں کچھ طلبا نے اس سے مرتب ہونے والے مضر اثرات کا بھی ذکر کیا۔ طلبا نے کہا کہ فوج کی جانب سے یہ اچھی پہل ہے البتہ کالج انتظامیہ کو ہی ایسے پروگرام منعقد کرنے چاہیے۔ غور طلب ہے کہ بھارت ای وی انڈسٹری کو فروغ دینے پر زیادہ زور دے رہا ہے کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل جیسے ایندھن سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ماحول منفی طور متاثر ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.