ETV Bharat / state

دراندازی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جا رہا ہے:ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 5:10 PM IST

بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے کہا کہ سرحد پر باریک بینی سے نظر گزر رکھی جا رہی ہے اور سرحد پار والوں کے ارداوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر پر کوئی بڑی ہلچل نظر نہیں آرہی ہے۔Infiltration attempts In LOC

Director General BSF
ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف

سرینگر: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ہفتوں سے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جن کی وجوہات کو معلوم کیا جا رہا ہے۔
موصوف ڈائریکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ہمہامہ میں واقع بی ایس ایف کے سبسڈری ٹریننگ سینٹر میں منعقدہ ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'ہر سال برف باری ہونے سے پہلے سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں کی جاتی ہیں لیکن ہمارے جوان چوکنا ہیں جو ہر کوشش کو ناکام بنا دیتے ہیں'۔
بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ 'دو ہفتوں سے ایسا ہو رہا ہے وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے'۔
انہوں نے کہا کہ دو تین بار ہمارے جوانوں کو نشانہ بنا کر حملے کئے گئے جن کا وہاں تعینات ہمارے جوانوں نے بھی بھر پور جواب دیا۔

مزید پڑھیں:

نتن اگروال نے کہا کہ سرحد پر باریک بینی سے نظر گزر رکھی جا رہی ہے اور سرحد پار والوں کے ارداوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر پر کوئی بڑی ہلچل نظر نہیں آرہی ہے۔
سانبہ سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں فصل نہ کاٹنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ 'میں بھی سانبہ گیا تھا،کچھ جگہوں پر فصل نہیں کٹی ہے لیکن مشینوں کا لایا جا رہا ہے اور کچھ علاقوں میں ہاتھوں سے فصل کاٹا جا رہا ہے'۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.