ETV Bharat / state

Independence Day Celebration in Kashmir: کشمیر کے طول و عرض میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقاریب

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 4:47 PM IST

Updated : Aug 15, 2022, 6:17 PM IST

آج 15 اگست 2022 کو بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، یوم آزادی پرملک کے مختلف حصوں میں مختلف تقاریب کا انعقاد کرکے قومی پرچم لہرایا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل پر قومی پرچم لہرایا۔ اس دوران 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ اس دوران لال قلعہ کے اطراف میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ Independence Day Celebrations

independence-day-celebrated-in-kashmir-with-full-zeal-and-enthusiasm
کشمیر کے طویل و عرض میں منایا گیا 76 واں یوم آزادی کا جشن

سرینگر: جموں و کشمیر میں بھی 76 واں یوم آزادی کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شیر کشمر کرکٹ اسٹڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی جس میں پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور دیگر نیم فوجی دستوں، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور این سی سی کیڈیٹوں کے علاوہ اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔ تقریب پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ ادھر سرمائی داراحکومت جموں میں یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایل جی کے مشیر نے قومی جھنڈا لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔independence day celebrated in kashmir with full zeal and enthusiasm

کشمیر کے طویل و عرض میں منایا گیا 76 واں یوم آزادی کا جشن
سرینگر سمیت وادی کے دیگر ضلع اور تحصیل صدر مقامات کے علاوہ وادی کے دیگر سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، اہم تنصیباب، اور تاریخی مقامات پر بھی قومی جھنڈا لہرایا گیا۔ آزادی کی 75 سال مکمل ہونے پر مرکز سرکار کی " ہر گھر ترنگا مہم " کے تحت یہ پہلا موقع ہے جب یہاں کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بڑھ چڑھ حصہ لیا، بعد میں کالجوں میں کلچرل پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
یوم آزادی کے موقع پر آج شہر سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر پر حب الوطنی کے نغموں کی دھن کے بیچ قومی جھنڈا لہرا گیا۔ اس موقع پر گجرات سے آئے ہوئے ارون ہریانی نام کے شخص نے وطن کے تئیں محبت کے اظہار کے طور اپنے جسم کو ترنگے کے تینوں رنگ میں رنگا تھا۔ وہیں اس نے پیشانی اور جسم کے ایک حصے پر ٹیٹو بھی بنائے تھے۔ اس موقع پر ارون ہریانی نے کہا کہ اگرچہ میں یوم جمہوریہ اور یوم آزادی پر ملک تئیں اسی طرح اپنی محبت کا اظہار کرتا رہتا ہوں مگر کشمیر میں حب الوطنی کا اظہار کرنا ایک خواب تھا جو آج پورا ہوا۔

مزید پڑھیں:


ادھر شہراہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر نصب کمبوں پر بھی لوگ قومی پرچم لہراتے ہوئے دیکھے گئے جب کہ شہر سرینگر کے کئی تاریخی پارکوں سرکاری دفاتر اسکولی عمارتوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ اس بیچ سرینگر میں واقع بی جے پی اور کانگریس کے مرکزی دفاتر میں بھی ترنگا لہرایا گیا۔ ادھر بین القوامی ہوائی اڈے، عدلت عالیہ، صحت مراکز اور بلدیاتی اداروں کے علاوہ دیگر دفاتر میں بھی پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Aug 15, 2022, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.