ETV Bharat / state

Yasin Malik Sentence: کشمیر پولیس کے آئی جی کی اعلیٰ سیکورٹی فورسز کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : May 25, 2022, 9:46 PM IST

protest in Srinagar after Yasin Malik Sentence
یاسین ملک کی سزا کے بعد سری نگر میں احتجاج

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے آج یاسین مَلِک کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے Yasin Malik Sentence جس کے بعد کشمیر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے کشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے اعلیٰ سیکورٹی فورسز کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ Yasin Malik Sentence

سرینگر: علیحدگی پسند لیڈر اور کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چئیرمین یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اعلیٰ سکیورٹی فورسز کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد کی۔ وجے کمار کے علاوہ اس میٹنگ میں آئی جی پی سی آر پی ایف سرینگر سیکٹر، آئی جی سی آر پی ایف کشمیر اور دیگر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے افسران شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کے بعد وادی میں امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور امرناتھ یاترا کی سکیورٹی صورتحال کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ این آئی اے کی عدالت نے آج یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس فیصلے سے سرینگر کے لال چوک اور مائسمہ جہاں یاسین ملک کی رہائش ہے، ہڑتال تھی جبکہ شام کو اس فیصلے کے خلاف مائسمہ میں احتجاج بھی ہوئے۔ Yasin Malik Sentence

یہ بھی پڑھیں:

Protest Yasin Malik House: یاسین مَلِک کے گھر کے باہر احتجاج

Yasin Malik Sentence: یاسین ملک کو عمر قید کی سزا

Political Reaction On Yasin Malik Verdict: این آئے اے کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے نہ کہ انصاف، پی اے جی ڈی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.