ETV Bharat / state

Hybrid Militant Arrested سرینگر میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار، پولیس

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 8:14 PM IST

hybrid-militant-arrested-in-srinagar
سرینگر میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار، پولیس

جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں البدر نامی عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ ایک ہائی برڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار ہائی برڈ عسکریت پسند سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سرینگر: مرکز کی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز پولیس نے البدر تنظیم سے وابستہ ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرینگر پولیس نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ "آج شام سرینگر کے بٹہ مالو علاقے سے ایک ہائی برڈ عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار عسکریت پسند کی شناخت جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے کے رہنے والے ارگت یوسف کے طور پر ہوئی ہے۔"

پولیس نت ٹویٹ میں مزید کہا کہ "ارگات البرد تنظیم سے وابستہ تھا اور اس کے پاس سے ایک پستول، 20 زندہ کارتوس اور دو میگزین برآمد کی گئی ہے۔ارگات پلوامہ اور سرینگر میں کئی عسکری کارروائیوں میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف یو اے پی اے کی دفعہ 13،23 کے علاوہ 7/25 آرمز ایکٹ کے تحت بٹہ مالو تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر 94/2023 درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Militant recruit module busted : کولگام میں ملی ٹنٹ بھرتی ماڈیول کا پردہ فاش، پولیس

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ملیٹنٹ بھرتی ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے پی ایچ ڈی اسکالر سمیت تین افراد کو گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.