ETV Bharat / state

Chandrayan 3 success Celebrated in Srinagar: سرینگر میں چندریان3کی کامیابی کا جشن منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 5:17 PM IST

سرینگر میں چندریان3کی کامیابی کا جشن منایا گیا
سرینگر میں چندریان3کی کامیابی کا جشن منایا گیا

یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بڑے اسکرین پر چندریان 3کی لینڈنگ کو راست نشر کیا گیا۔

سرینگر میں چندریان3کی کامیابی کا جشن منایا گیا

سرینگر (جموں و کشمیر): چندریان 3 کی چاند پر کامیابی سے لینڈنگ کے بعد بھارت چاند کے قطب جنوبی پر کامیابی لینڈنگ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ایک طرف لینڈر (وکرم) اور روور (پرگیان) پر مشتمل لینڈر ماڈیول نے شام 6:04 بجے چاند کے جنوبی قطبی علاقے پر سافٹ لینڈنگ کی وہیں دوسری جانب سماجی رابطہ گاہ پر ’’اسرو‘‘ (ISRO) کو مبارکبادی اور تحنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھی چندریان 3کی لینڈنگ کو براہ راست (Live) دیکھنے کے لیے تعلیمی اداروں اور شہر کے مرکز لال چوک میں انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کیے گئے تھے۔

لال چوک علاقے میں تاریخی گھنٹہ گھر کے نزدیک ایک بڑے ایل سی ڈی اسکرین پر چندریان 3کی لینڈنگ دکھائی گئی، وہیں بعض شہری بھی بڑی دلچسپی سے اس نظارے کو دیکھ رہے تھے۔ چند شائقین نے اس تاریخی کامیابی کا سہرا ’اسرو‘ کے عملہ کے سر باندھتے تے ہوئے کہا: ’’یہ سب ان ہی کی محنت شاقہ کا نتیجہ ہے، ہم بس (اس پر) خوش ہیں۔‘‘ وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے بھی اِسرو کے سائنسدانوں کو مبارک باد پیش کی۔

مزید پڑھیں: ISRO Chief on Chandrayaan Success چندریان تھری کی کامیابی کے پیچھے سائنسدانوں کی ایک نسل کی محنت ہے: اسرو چیف

ایکس (سابق ٹویٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’’بہت خوب! اسرو کے سائنسدانوں کے لیے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ سنہ 2019 میں چندریان 2 کے ساتھ ہونے والے دھچکے کے بعد انہوں نے خود کو سنبھالا، مایوسی کے آنسو پونچھے اور دوبارہ کامیابی کے لیے پر عزم ہوئے۔‘‘ عمر کا مزید کہنا تھا کہ ’’انہوں نے ہمیں سکھایا ہے کہ دھچکا ناکامی نہیں ہے، اس سے سبق سیکھا ہے۔ آج بھارت چاند کے جنوبی جانب لینڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ اسرو کے ’کبھی نہ ہار ماننے‘ کے جذبے کو سلام۔‘‘

ادھر، سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ’’چاند پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے لیے اسرو کو دلی مبارکباد۔ ہم سب کے لیے ایک قابل فخر لمحہ، جو ان کی سراسر استقامت اور لگن کے بغیر ممکن نہ تھا۔‘‘ وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہ: ’’یہ صرف ملک کی نہیں بلکہ انسانیت کی کامیابی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.