ETV Bharat / state

سرینگر: امت شاہ نے ہلاک شدہ انسپکٹر پرویز احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 1:10 PM IST

Updated : Oct 23, 2021, 3:32 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ نے عسکریت پسندوں کے تشدد کا شکار ہوئے انسپکٹر پرویز احمد کی اہلیہ فاطمہ اختر سے ملاقات کی اور انہیں سرکاری ملازمت کے لیے سرکاری کاغذات بھی سونپے۔

امت شاہ نے ہلاک شدہ انسپکٹر پرویز احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی
امت شاہ نے ہلاک شدہ انسپکٹر پرویز احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سرینگر پہنچتے ہی نوگام میں مہلوک پولیس انسپکٹر پرویز احمد کے گھر گئے اور وہاں لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔

امت شاہ نے ہلاک شدہ انسپکٹر پرویز احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتے کے روز جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر آئے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران امت شاہ گزشتہ ماہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے انسپکٹر پرویز احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے لیے ان کے رہائش گاہ پہنچے۔

امت شاہ نے احمد کی اہلیہ فاطمہ اختر سے ملاقات کی اور انہیں سرکاری ملازمت کے لیے سرکاری کاغذات بھی سونپے۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور ڈی جی پی دل باغ سنگھ بھی موجود رہے۔

یاد رہے کہ پرویز احمد سرینگر کے مضافات نوگام کے منگنواڑی علاقے میں رہتے تھے۔عسکریت پسندوں نے پولیس انسپکٹر پرویز احمد کو 22 جون کو شام آٹھ بجے ان کے گھر کے باہر گولیوں سے مار کر ہلاک کردیا تھا۔ ان کی ہلاکت تب کی گئی، جب وہ مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔ وہ پولیس کے سی آئی ڈی ونگ میں سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں تعینات تھے۔ ان کی ہلاکت کی فوٹیج نزدیکی سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انکی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسند محیب ڈار کو 1 اکتوبر گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس انسپکٹر پرویز احمد کے لواحقین میں انکی اہلیہ فاطمہ، 13 سالہ دختر اور دس سالہ فرزند ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ سرینگر میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ میں سیکیورٹی اور تعمیراتی امور کا جائزہ لیں گے۔

Last Updated : Oct 23, 2021, 3:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.