ETV Bharat / state

گلمرگ میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں بارش

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 12:02 PM IST

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ چار اپریل کی شام کو مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوں گی جس سے یہاں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی اندیشہ ہے جن کی رفتار تیس سے چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

گلمرگ میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں بارش
گلمرگ میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں بارش

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پانچ اپریل سے وادی میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش یا برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 1.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جبکہ درجہ حرارت 7.2 درج کیا گیا۔

انہوں نے بتایا قاضی گنڈ میں 0.6 ملی میٹر بارش ہوئی تھی اور کم سے کم 7.2 ریکارڈ کیا گیا۔

عہدیدار نے مزید بتایا گلمرگ میں 7.8 ملی میٹر بارش جبکہ 0.2 سینٹی میٹر ہلکی برف باری ہوئی۔اسکیئنگ ریسورٹ میں درجہ حرارت منفی 0.6 ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ چار اپریل کی شام کو مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوں گی جس سے یہاں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی اندیشہ ہے جن کی رفتار تیس سے چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا بارش اور برف باری کی وجہ سے زمینی سفر میں خلل پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.