ETV Bharat / state

سرینگر جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کی اجازت، مگر میر واعظ نظر بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 1:03 PM IST

Friday Prayers Permitted in Jamia Masjid
Friday Prayers Permitted in Jamia Masjid

Friday Prayers Permitted in Srinagar Jamia Masjid: جامع مسجد سرینگر میں مسلسل دس جمعہ تک نماز پر پابندی کے بعد اب جامع مسجد میں جمعہ نماز کی اجازت دے دی گئی ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے میر واعظ کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔ Friday prayer allowed in Jamia Masjid

سرینگر جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کی اجازت، مگر میر واعظ نظر بند

سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے آج سرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے، تاہم میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا ہے اور ان کو آج بھی اس مسجد میں جمعہ کا خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ مرکزی جامع مسجد کے منتظمین انجمن اوقاف نے بتایا کہ ان کو انتظامیہ آج نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے اور مسجد پر کوئی تالہ بندی نہیں ہوگی۔ اس ضمن میں آج اوقاف کے کارکنان نے مسجد کی صفائی کی اور جمعہ کے اجلاس کے لیے تیاریاں شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کرنا بند کیا جائے، میر واعظ

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل دسویں جمعہ کو بھی نماز پر پابندی

تاہم حکام نے علیحدگی پسند لیڈر اور جامع مسجد کے خطیب میر واعظ عمر فاروق کو آج خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، ان کو گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کو گزشتہ ماہ انتظامیہ نے چار برسوں کے بعد گھریلو نظربند سے رہا کیا تھا۔ ان کو پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے ضمن میں نظر بند رکھا گیا تھا۔ وہیں جامع مسجد پر بھی انتظامیہ نے گزشتہ دس جمعہ سے نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اگرچہ انتظامیہ نے پابندی پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی تاہم مانا جانا رہا ہے کہ فلسطین کے عوام پر اسرائیل کی بمباری کے پس منظر میں جامع مسجد میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ حکام کو خدشہ تھا کہ شہری اسرائیل کے خلاف مظاہرے کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.