ETV Bharat / state

Four Residential Houses Gutted in Srinagar: سرینگر کے مضافات میں آتشزدگی، چار رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : May 24, 2022, 1:14 PM IST

سرینگر کے مضافاتی علاقہ سعیدہ کدل میں آتشزدگی کے سبب چار مکان خاکستر ہو گئے۔ Four Residential Houses Gutted in Srinagarآگ کے سبب ان میں رہائش پذیر کئی کنبے بے گھر ہو گئے۔

سرینگر کے روعین محلہ، میر بہری، سعیدہ کدل علاقے میں آگ کی ایک واردات میں 4 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ Four Residential Houses Gutted in Srinagarایک رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہونے لگے جس نے آناً فاناً تین مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کے سبب اگر چہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آتشزدگی میں چار رہائشی مکان اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

متاثرین نے بتایا کہ سہ پہر قریب 3بجے محمد حسین نامی ایک رہائشی کے مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے اپنے متصل تین دیگر مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ Fire incident in Saida Kadal, Srinagarانہوں نے مزید کہا کہ فائر ٹینڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے انتہائی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کر لیا تاہم آتشزدگی میں چار رہائشی مکانات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آتشزدگی کے سبب نہ صرف لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا بلکہ ان مکانات میں رہائش پذیر 12کنبے بے گھر ہو گئے۔ متاثرین نے حکام سے بازآبادکاری اور معاوضے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں مکانات کی تعمیر و مرمت کی اجازت دئے جانے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈل جھیل، نگین سمیت دیگر آبی ذخائر کے ارد گرد کسی بھی تعمیراتی کام پر پابندی عائد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.