ETV Bharat / state

اتر پردیش میں حلال سرٹیفکیشن پر پابندی، محبوبہ نے کی بی جے پی کی مذمت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 7:25 PM IST

محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’حجاب تنازعہ کے بعد اب حلال کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔‘‘

اتر پردیش میں حلال سرٹیفکیشن پر پابندی، محبوبہ نے کی بی جے پی کی مذمت
اتر پردیش میں حلال سرٹیفکیشن پر پابندی، محبوبہ نے کی بی جے پی کی مذمت

اتر پردیش میں حلال سرٹیفکیشن پر پابندی، محبوبہ نے کی بی جے پی کی مذمت

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سرپرست محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی کے سب وعدے سراب ثابت ہوئے، عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے حلال و حرام اور حجاب جیسے مدعوں پر سیاست کرکے عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ریاست اتر پردیش میں این جی اوز کو حلال مصنوعات کی سرٹیفکیشن جاری کرنے پر حکومت کی جانب سے عائد کی پابندی کے پس منظر میں کیا۔ محبوبہ مفتی نے یوگی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا: ’’سیاسی مفادات کی خاطر بی جے پی ایسا (حلال مصنوعات کی سرٹیفکیشن پر پانبدی عائد) کر رہی ہے۔ انتخابات آنے والے ہیں اس لئے حجاب کے بعد اب حلال کو مسئلہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’بی جے پی کے پاس لوگوں کو دینے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، دو کروڑ لوگوں کو نوکریاں نہیں دے پائے، پندرہ لاکھ روپئے لوگوں کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں کیے گئے۔ غریبوں کو گھر نہیں دئے جا رہے۔ لوگوں کی غریبی ختم کرنے کے بجائے انہیں خط افلاس سے مزید نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئے گئے وعدوں کو چھپانے کے لیے حجاب اور ہلال کی لڑائی میں لوگوں کو الجھایا جا رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: مرادآباد میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کے خلاف فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی

واضح رہے کہ ریاست اترپردیش میں کسی بھی غیر سرکاری ادارے یا تنظیم کو حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات اجرا کیے جانے پر پوری طرح پابندی عائد کی گئی۔ حکومت کی جانب سے اس کی منطقی وجہ یہ ظاہر کی گئی کہ ’’اشیاء خوردنی کے لئے حلال یا کوئی بھی سند جاری کرنا حکومتی اداروں کا کام ہے۔‘‘ یو پی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پانبدی کو مسلم جماعتوں کی جانب سے ’’مداخلت فی الدیں‘‘ قرار دیا جا رہا ہے اور ملک بھر میں اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.