ETV Bharat / state

Protest In Srinagar فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا سرینگر میں احتجاج

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 4:05 PM IST

f-and-e-job-aspirants-protest-at-press-enclave-srinagar
فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا سرینگر میں احتجاج

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں نے پریس کالونی سرینگر میں جمعرات کے روز جمع ہوکر اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا ہے۔ اس دوران احتجاجیوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا سرینگر میں احتجاج

سرینگر: فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں نے جمعرات کے روز ایک بار پھر سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہو کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے جس دوران کچھ احتجاجیوں کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے۔

اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے تین برسوں سے کبھی یہاں تو کبھی جموں میں احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر صاحب نے دسمبر 2022 میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ سلیکشن لسٹ میں ہوئی دھاندلیوں کو دیکھا جا سکے'۔

ان کا کہنا تھاکہ 'اس کمیٹی کو 12 جنوری 2023 کو اپنی رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن 8 مہینے گزر جانے کے باجود بھی وہ رپورٹ اب تک پیش نہیں کی گئی'۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس رپورٹ کو پیش کیا جائے اور اس امتحان میں جو دھاندلیاں ہوئی ہے انہیں عوام کے سامنے لائے جائے۔

مزید پڑھیں: Aspirants Continue Protest فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں ناکام اُمیدواروں کا احتجاج

امیدوراوں نے امتحان میں ہوئے بدعنوانی اور سیلکشن لسٹ میں دھاندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ ہم نے کئی برسوں سے امتحان کے لئے دن رات محنت کی تھی جبکہ کچھ لوگوں نے مزکورہ محکمہ کے ضمیر فروش عناصر سے ساز باز کرکے اور پیسے دے کر سیلکٹ لسٹ کو ہی بدل دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.