ETV Bharat / state

سرینگر: انکاؤنٹر میں حزب کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ ہلاک

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 3:50 PM IST

Updated : Nov 1, 2020, 7:32 PM IST

جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں حزب المجاہدین کا کمانڈر سیف اللہ ہلاک ہو گیا۔

Encounter
Encounter

سرینگر کے مضافاتی علاقے رنگریٹ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئی جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کا اعلی ڈاکٹر سیف اللہ ہلاک کو کیا گیا۔ جبکہ پولیس کے مطابق ایک معاون عسکریت پسند کو زندہ پکڑا گیا ہے ۔

security forces

یہ مسلح جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز نے رنگریٹ علاقے میں عکسریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدیقہ اطلاع ملنے پر علاقہ کو محاصرے میں لے لیا۔ جو ہی فورسز نے تلاشی کاروائی شروع کی۔ تو اس دوران ایک مکان میں پناہ لئے عکسریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی

آئی جی

مسلح تصادم کے دوران جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والا جزب المجاہدین تنظیم کا آپریشنل کمانڈر ڈاکڑ سیف الدین ہلاک ہوا۔ جبکہ پولیس کی جانب سے تصادم کی جگہ سے ایک معاون عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ویڈیو

ڈاکڑ سیف اللہ 2014 سے سرگرم تھا اور اس سے ریاض نائیکوں کے بعد جزب المجاہدین کا اعلی کمانڈر بنایا گیا تھا۔

عکسریت پسند ڈاکڑ سیف اللہ کی ہلاکت کو پولیس ایک بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ کشمیر زون آئی وجے کمار نے کہا کہ گزشتہ کل سرینگر پولیس کو عسکریت پسند ڈاکٹر سیف اللہ کی رنگریٹ کے علاقے میں موجود ہونی کی اطلاع ملی تھی۔ جس بنا پر پولیس، سیکورٹی فورسز اور آرمی نے مشترکہ طور پر کاروائی عمل میں لاکر سیف اللہ کو ہلاک کیا۔

آئی جی نے کہا کہ ڈاکٹر سیف کا ہلاک کا ہونا عسکریت پسند تنظیم جزب المجاہدین کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے جبکہ پولیس کے کئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 7:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.