ETV Bharat / state

AI Tool In Govt Depts سرکاری دفاتر کے کام میں کارکردگی لانے کے لیے AI کو اپنائے، چیف سیکریٹری

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 3:42 PM IST

ڈاکٹر ارون کمار مہتا
ڈاکٹر ارون کمار مہتا

جموں و کشمیر چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے این آئی سی کو مشورہ دیا کہ وہ ای آفس پر مختلف سرکاری محکموں کی کارگردگی کو اجاگر کرنے والی رپورٹ تیار کرے۔

سرینگر: جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے "جے کے سرانش" کا آغاز کیا۔یہ جموں وکشمیر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمے کے ذریعہ تیار کردہ دستاویز کے خلاصہ کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹلیجنس ٹول ہے۔

اس موقعے پر چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکمے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی عمل میں کارکردگی اور جوابدہی لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کو اپنانے کی راہ پر گامزن کرنے میں یہ معاون و مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے متعلقین سے کہا کہ وہ ایسے ٹول اپنانے کی طرف کام کریں جو کہ وسیع تر عوامی مفادات کے خلاف کام کرنے والے مختلف محکموں میں شرپسندوں کی نشاندہی کرنے میں معاون ہوں۔

ارون کمار مہتا نے این آئی سی کو مشورہ دیا کہ وہ ای آفس پر مختلف سرکاری محکموں کی کارگردگی کو اجاگر کرنے والی رپورٹ تیار کرے۔وہیں انہوں نے ان صارفین کی نشاہدی کرنے پر زور دیا جن کی فائلوں کا تصرف ناقص ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر یا اہلکار کی جانب سے ایسا رویہ ناقبل قبول ہے اور اس سے سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: AI Could Replace About 30 Crore Jobs اے آئی سے تیس کروڑ نوکری خطرے میں، رپورٹ

انہوں نے دیہی علاقوں میں آن لائن خدمات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔وہیں اسکولوں میں اسمبلیوں اور اعلی تعلیمی اداروں میں ورکشاپس کے دوران اس طرح کے معلوماتی سیشنز کے انعقاد کے لیے بھی کہا تاکہ آن لائن پلیٹ فارمز کا بہتر استمعال کرنے کے لیے طلبہ کو تربیت دی جاسکے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے "ڈیجیٹل جے اینڈ کے" مہم کے ایک حصے کے طور پینٹنگ اور فوٹو کیپشن مقابلے کا بھی افتتاح کیا۔ان مقابلوں کا مقصد حکومتی سطح پر کئے گیے ڈیجیٹل اقدامات سے متعلق بیداری فراہم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.