ETV Bharat / state

Eid ul Fitr 2023 جموں و کشمیر میں پُرامن ماحول میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 8:59 AM IST

Updated : Apr 22, 2023, 10:50 AM IST

ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں مقررہ وقت پر تمام مساجد اور عیدگاہوں میں نماز دوگانہ ادا کی گئی، وہیں اس سال بھی مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز کی اجازت نہیں دی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر میں پُرامن ماحول میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

سرینگر (جموں و کشمیر): ملک کے دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ وادی کشمیر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد، عیدگاہوں، درگاہوں اور خانقاہوں میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس دوران فرزندان توحید نے وادی کشمیر میں امن وامان، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی، جب کہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں اس برس بھی عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع کی تمام چھوٹی بڑی مساجد اور عید گاہیں اگرچہ صبح سے ہی وعظ وتبلیغ اور اللہ اکبر کی صداؤں سے گوج رہی تھیں۔ وادی کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع آثار شریف درگاہ حضرت بل سرینگر میں منعقد ہوا جب کہ جموں صوبے میں سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد تالاب کھٹیکاں میں منعقد ہوا۔ واضح رہے کہ درگاہ حضرت بل میں نماز عیدالفطر صبح ٹھیک ساڑھے 10 بجے ادا کی جائے گی۔ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی معمول کے مطابق نماز عید کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

ملک کے مختلف شہروں اور اضلاع میں صبح سات بجے ہی پرامن ماحول میں نماز ادا کی گئی جب کہ کئی اضلاع میں نماز کا وقت صبح 10 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر ملک کی صدر جمہوریہ درپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت دیگر سیاسی نے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: Jumma Prayers In Jamia Masjid Srinagar عید سادگی سے منائی جائے، میر واعظ مولوی عمر فاروق کا پیغام

Last Updated : Apr 22, 2023, 10:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.