ETV Bharat / state

Kashmir Journalists Threats ایڈیٹرس گلڈ نے کشمیری صحافیوں کی دھمکیوں کی مذمت کی

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 4:06 PM IST

Updated : Nov 18, 2022, 4:57 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر سے شائع ہونے والے ایک انگریزی اخبار کے لیے کام کرنے والے پانچ نوجوان صحافیوں نے اس وقت استعفیٰ دے دیا جب لشکر طیبہ سے منسلک دی رسسٹینس فرنٹ نے سوشل میڈیا پر ان صحافیوں کو "فوجی ایجنٹ اور مخبر" قرار دیا تھا۔ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرینگر : ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے جمعہ کو کشمیر میں کام کرنے والے صحافیوں کو "مبینہ عسکری تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ حالیہ دھمکیوں، اور ان کے متعلقہ میڈیا آؤٹ لیٹس سے پانچ صحافیوں کے استعفیٰ" پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔Journalists Resign After Terror Threats

Editors Guild of India condemns threats to journalists in Kashmir
Editors Guild of India condemns threats to journalists in Kashmir


ٹویٹر پر جاری کرتے ہوئے ای ڈی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایسی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "کشمیر میں صحافی اب خود کو ریاستی حکام کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندوں کی جانب سے خطرے کی زد میں محسوس کر رہے ہیں۔"EGI on Journalist Threat In Kashmir

گلڈ نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو ایک بار پھر عسکری گروپوں نے انتباہ کیا ہے کہ معروف علاقائی اخبارات بشمول رائزنگ کشمیر اور گریٹر کشمیر سے وابستہ صحافیوں کو 'غدار' قرار دیا جائے اور 'ان کی ٹائم لائن سیل کر دی جائے'۔"

بیان میں یہ بھی کہا کہ میڈیا کی آزادی اور فعال سول سوسائٹی کی جگہ اب خطے میں مستقل طور پر ختم ہو رہی ہے۔کشمیر پریس کلب، جو صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا ایک اہم ادارہ بن چکا تھا کو ریاستی انتظامیہ نے اس سال کے شروع میں بند کر دیا تھا، جس سے صحافیوں کے لیے تحفظ فراہم کرنیوالی ایک سطح کمزور ہو گئی ہے۔"Kashmir Press Club

یہ بھی پڑھیں:

پریس باڈی نے یہ بھی کہا کہ "عسکری تنظیموں کے ان اعلانات کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے، اور صحافیوں میں خوف اور عدم تحفظ کا شدید احساس ہے، جس کی وجہ سے ان کے لیے آزادی سے کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔گلڈ ان دھمکیوں کی مذمت کرتا ہے اور ریاستی حکومت سے سلامتی اور اعتماد کی فضا پیدا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جس میں میڈیا کا ساتھ دینے پر مجبور نہ ہو اور وہ مکمل تحفظ کے ساتھ آزاد ماحول میں کام کرنے کے قابل ہو۔"

Last Updated :Nov 18, 2022, 4:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.