ETV Bharat / state

کشمیر: اسپتالوں میں روزانہ 'مارننگ میٹنگ' کا انعقاد لازمی

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 12:31 PM IST

ناظم صحت کشمیر نے وادی کے سبھی اضلاع اور سب ضلع اسپتالوں میں مارننگ میٹنگ کا انعقاد عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اسپتالوں میں روزانہ مارننگ میٹنگوں کا انعقاد لازمی
اسپتالوں میں روزانہ مارننگ میٹنگوں کا انعقاد لازمی

ضلع اور سب ضلع اسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب علاج میں بہتری، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنائے جانے کیلئے محکمہ صحت نے سبھی ضلع اور سب ضلع اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اسپتالوں میں 'مارننگ میٹنگوں' کا انعقاد عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ناظم صحت کشمیر کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامہ میں سب ضلع اور ضلع اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹوں کو ’’مارنینگ میٹنگوں‘‘ کا انعقادکرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکمنامہ میں میٹنگوں کا وقت صبح 9بجکر 30منٹ سے 10بجے تک مقرر کیا گیا۔ تاہم میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ مریضوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔

مارننگ میٹنگ کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور بلاک میڈیکل آفیسر کریں گے جبکہ اسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کا میٹنگ میں شامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کلینیکل ڈپارٹمنٹ، شعبہ ایمرجنسی و حادثات، صفائی کرمچاریوں کے انچارجوں کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے سربراہان کو بھی میٹنگوں میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

میٹنگوں کا مقصد اسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کیے جا رہے علاج کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ میٹنگوں میں رات کے دوران اسپتالوں میں مریضوں کو فراہم ہونے والے علاج اور دیگر کام کاج کی تفصیلات کے علاوہ اموات و دیگر پیشرفت کی تفاصیل جمع کرنا ہوگا۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ میٹنگوں کی روداد علیحدہ رجسٹر پر درج کرنی ہوگی جو اسپتال معائنہ کیلئے آنے والے افسران کی چانچ پڑتال کیلئے تیار ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.