ETV Bharat / state

Property Tax in JK پراپرٹی ٹیکس پر عوام کی تجاوز لینے کا حکمنامہ جاری

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 9:11 PM IST

گزشتہ روز جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک دن کی بند کی کال دی تھی جس سے جموں ضلع میں مکمل بند تھا اور تجارتی سرگرمیاں بھی بند تھیں۔ وہیں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایل جی منوج سنہا کو مطالبہ کیا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو کچھ برسوں کے لئے موخر کیا جائے کیونکہ جموں کشمیر غیر یقینی صورتحال سے اقتصادی حالات دیگر شہروں سے منفی طور متاثر ہوئے ہیں۔

پراپرٹی ٹیکس
پراپرٹی ٹیکس

جموں کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے مونسپل علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر عوام کو اپنے تجاویز اور رائے دینے کے لئے کہا ہے۔محکمہ مکانات و شہری ترقی نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ انتظامیہ یکم اپریل سے میونسیپل حدود میں رہنے والے لوگوں کے مکانات اور تجارتی عمارتوں پر ٹیکس نافذ کر رہی ہے جس کے متعلق وہ اپنی تجاویز یا آراء دے سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ رواں برس 21 فروری کو لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر بڑا ہنگامہ برپا ہوا۔ سیاسی جماعتوں و عوامی حلقوں نے اس کی زبردست مخالفت کی تھی۔

گزشتہ روز جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک دن کی بند کی کال دی تھی جس سے جموں ضلع میں مکمل بند تھا اور تجارتی سرگرمیاں بھی بند تھیں۔ وہیں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایل جی منوج سنہا کو مطالبہ کیا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو کچھ برسوں کے لئے موخر کیا جائے کیونکہ جموں کشمیر غیر یقینی صورتحال سے اقتصادی حالات دیگر شہروں سے منفی طور متاثر ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں سرینگر اور جموں شہروں میں یکم اپریل سے عوام کو مکانات و تجارتی عمارتوں پر ٹیکس دینا ہوگا جبکہ یونین ٹریٹری کے دیگر 78 میونسیپل کمیٹز کے حدود میں رہنے والے لوگوں کو بھی یہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اگرچہ ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ ایک ہزار اسکوار فٹ زمین پر تعمیر مکان یا دکان پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، وہیں دیگر ہمسایہ شہروں جیسے امبالا، شملہ اور چنڈی گڑھ کے مقابلے میں جموں کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کے ریٹ بہت کم ہے۔ انہوں کہا کہ پراپرٹی ٹیکس سے جموں، سرینگر اور دیگر میونسیپل کمیٹز میں کروڑوں روپئے جمع ہوں گے جو عوام کے بہبود کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Property Tax in JK لوگوں کے مفادات کو مدنظر رکھا گیا، منوج سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.