ETV Bharat / state

Protest On Price Hike: مہنگائی پر کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 4:42 PM IST

بڑھتی مہنگائی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ کو لے کر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے آج سرینگر میں احتجاج کیا تاہم پولیس نے انہیں سڑکوں پر نکلنے سے روک دیا۔ Protest On Price Hike

بڑھتی مہنگائی پر کانگریس کا احتجاج
بڑھتی مہنگائی پر کانگریس کا احتجاج

ملک میں بڑھتی مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے اور مرکزی حکومت عوام کو کسی بھی طرح کی راحت کا سامان مہیا کرنے میں ناکام ہے، ایسے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف سرینگر میں احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج سرینگر میں کانگریس کے صدر دفتر سے منعقد شروع ہوا تھا اور ایم اے روڈ پر احتجاج کرنے کا منصوبہ تھا جس پولیس نے ناکام بنا دیا۔ کانگریس کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لئے مہنگائی پر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری سریندر سنگھ چھنی کا کہنا ہے کہ ملک میں آئے روز کھانے پینے کی چیزوں اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام پریشان ہے۔ Protest On Price Hike

ویڈیو

ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت انتخابات کے دوران چیزوں کی قیمتوں میں کمی کرتی ہے اور جوں ہی الیکشن ختم ہوتے ہیں مہنگائی آسمان تک پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت چند سرمایہ کاروں کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جس سے عام لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کو محض انتخابات لڑنے سے غرض ہے عام لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اتر پردیش انتخابات کے ختم ہونے کے بعد پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔ Protest On Price Hike

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.