ETV Bharat / state

ارکان پارلیمان کی معطلی کے خلاف کانگریس کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 5:12 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

Congress protest in Srinagar against suspension of MPs ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کو سرمائی اجلاس سے معطل کئے جانے کے خلاف آج سرینگر میں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

ارکان پارلیمان کی معطلی کے خلاف کانگریس کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

سرینگر: ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کو سرمائی اجلاس سے معطل کئے جانے کے خلاف آج سرینگر میں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ احتجاجیوں کے مطابق بی جے پی حکومت نے جمہوریت کی تذلیل کی ہے لوگوں کا پارلیمان پر اعتماد کا خاتمہ کیا ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے درجنوں کارکنان نے سرینگر کے مولانا آزاد روڈ دفتر میں احتجاج کیا اور حکمران جماعت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

پارٹی کے سرینگر ضلع کے صدر امتیاز احمد خان نے بتایا کہ بی جے پی حکومت من مرضی کے مطابق قانون کی تبدیلیوں پر بلز لارہی اور حزب اختلاف کو ان بلز پر بحث کرنے کے بغیر ہی انکو پاس کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوری روایت کو ختم کر رہی ہے اور لوگوں کا اعتبار پارلیمنٹ پر سے ختم کر رہی ہے۔ کانگرس کارکنان سے دفتر سے باہر ایم اے روڈ پر احتجاج کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بھاری نفری وہاں پر تعینات تھی جنہوں نے انکے کوشش کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کی اجازت، مگر میر واعظ نظر بند

یاد رہے کہ وادی میں کسی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کرنے پر قدغن عائد کردیا ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی میں احتجاج کرنے پر مکمل قدغن ہے۔ غور طلب ہے کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سپیکرز نے پارلیمنٹ سیکورٹی واقع پر 150 ممبران کو معطل کردیا ہے، جس پر حزب اختلاف نے سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگرس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے پارلیمانی ممبران کی معطلی پر کہا کہ اس غیر جمہوری قدم سے ملک کے سٹھہ فی صد ووٹرز کی آواز کو دبا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.