ETV Bharat / state

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 11:03 AM IST

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Cold winter continues in Kashmir, coldest night recorded in Srinagar

سری نگر: وادیٔ کشمیر میں چلہ کلاں جیسی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری رہتے ہوئے سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 1.4ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر میں سردی کا زور جاری، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ، پہلگام سرد ترین جگہ

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ، کرگل میں منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ قصبہ دراس جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 2 دسمبر سے 7 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک موسم کبھی جزوی تو کبھی کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے شبانہ درجۂ حرارت میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گراوٹ متوقع ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.