ETV Bharat / state

مرکز نے کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تحقیقات کا حکم دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 10:50 AM IST

DGCA orders KCCI Inquiry ڈی جی سی اے نے کے سی سی آئی کے معاملات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ کے سی سی آئی کے معاملات کی جانچ رجسٹرار آف کمپنیز کررہے ہیں۔

Centre orders inquiry into Kashmir Chamber of Commerce & Industry

سرینگر: مرکز نے کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے معاملات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی حکومت اور کارپوریٹ امور کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی سی اے) نے رجسٹرار آف کمپنیز کو کے سی سی آئی کے معاملات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

رجسٹرار آف کمپنیز سید حامد بخاری کے دستخط شدہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’کمپنیز ایکٹ 2013 کے سیکشن 206(4) کے تحت کمپنی کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ 15 دنوں کے اندر معلومات اور دستاویزات فراہم کرے۔ "

دستیاب تفصیلات کے مطابق، کے سی سی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 5 سے 6 سالوں کے بورڈ میٹنگ کے اسٹیٹمنٹس، بینک اسٹیٹمنٹس اور تمام اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس، عطیات کی تفصیلات اور فنڈنگ کے ذرائع کے علاوہ دفتر کے عہدیداروں کی اسناد بھی پیش کرے۔ رجسٹرار آف کمپنیز سید حامد بخاری کے دستخط شدہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی 2010 سے لے کر گزشتہ 7 سے 8 سالوں کے دوران ہونے والی سالانہ میٹنگوں کے تمام کام کاج کو بھی پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی

عہدیداروں نے مزید کہا، " کے سی سی آئی کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ ہدایات کی پوری طرح سے تعمیل نہیں کرتی ہے تو اس صورت میں کمپنی ایکٹ کے متعلقہ سیکشنز کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.