ETV Bharat / state

کشمیری مسلمانوں کو تقسیم کرکے ان پر حکومت کرنا چاہتی ہے مرکزی سرکار: فاروق عبداللہ

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 3:53 PM IST

نیشنل کانفرس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار کشمیر میں نئی سیاسی جماعتوں کی حمایت کرکے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ان پر حکومت کرنا چاہتی ہے۔

مرکزی سرکار کشمیری مسلمانوں کو تقسیم کرکے ان پر حکومت کرنا چاہتی ہے: فاروق عبداللہ
مرکزی سرکار کشمیری مسلمانوں کو تقسیم کرکے ان پر حکومت کرنا چاہتی ہے: فاروق عبداللہ

سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے صدر دفتر - نوائے صبح - میں ایک تقریب کے حاشیے پر سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘‘ (Divide and Rule) کی پالیسی مرکزی سرکار کا ایک آزمودہ ہتھکنڈہ ہے تاہم لوگوں کو متحد رہ کر انہیں شکست دینی چاہیے۔

مرکزی سرکار کشمیری مسلمانوں کو تقسیم کرکے ان پر حکومت کرنا چاہتی ہے: فاروق عبداللہ

سرکاری ملازمین پر عسکریت پسندی کے الزامات عائد کرکے ان کو سرکاری نوکری سے برطرف کرنے کے سوال پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’مرکزی سرکار نے دعوٰ کیا تھا کہ وہ نوجوانوں کو جموں و کشمیر میں پچاس ہزار نوکریاں فراہم کرے گی، لیکن اس کے بجائے وہ ملازمین کو برخواست کررہے ہیں جس سے عسکریت پسندی میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہوگا۔ ‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ وادیٔ کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں دفعہ 370 اور جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی پر متحد ہیں تاہم ہر پارٹی کا اپنا علیحدہ نظام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی واپسی کے متعلق انہوں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے لیکن اس کی سنوائی نہیں کی جارہی ہے جس کے متعلق وہ کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی جلد سنوائی کے لیے صرف انتظار کرسکتے ہیں اور پتھر بازی، اور بندوق اٹھانے کے بجائے عدم تشدد کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.