ETV Bharat / state

Kashmir Accession Politics نہرو نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر لیکر تاریخی غلطی کی، ہردیپ سنگھ پوری

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 9:21 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

مرکزی وزیر برائے پٹرولیم و ہاوسنگ ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ جواہر لال نہرو نے کشمیر معاملے کو بین الاقوامی فورم پر لے جاکر تاریخی غلطی کی تھی جس کا پڑوسی ملک (پاکستان) نے غلط فائدہ اٹھاکر یہاں عسکریت پسندی کو پھیلایا۔Kashmir Accession Politics

سرینگر:مرکزی وزیر برائے پٹرولیم و ہاوسنگ ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے کشمیر معاملے کو بین الاقوامی فورم پر لے جاکر اور جموں کشمیر کے الحاق میں تاخیر کرکے تاریخی غلطی کی تھی، جس کا پڑوسی ملک (پاکستان) نے غلط فائدہ اٹھاکر یہاں عسکریت پسندی کو پھیلایا۔Hardeep Singh Puri On Plebiscite in Kashmir
موصوف وزیر نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو ان کے ساتھی مرکزی وزیر کرن رجیجو نے نہرو کے متعلق مضمون لکھا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے۔Hardeep Singh supports Rijiju Pt Nehru Statement

نہرو نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر لیکر تاریخی غلطی کی، ہردیپ سنگھ پوری
یاد رہے کہ مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ایک مضمون اور ٹویٹ میں لکھا کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے جموں کشمیر کے ملک کے ساتھ الحاق کرنے میں تاخیر کی تھی اور کشمیر معاملے کو اقوام متحدہ میں غلط دفعہ کے تحت لیا تھا۔

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti On JK Accession اگر جواہر لال نہرو نہیں ہوتے تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا، محبوبہ مفتی

ہردیپ سنگھ نے کہا کہ جواہر لال نہرو کی تاریخی غلطی کے سبب ہی کشمیر میں صورتحال بگڑ گئی جس کا پاکستان نے بھی غلط مفاد اٹھایا۔
قابل ذکر ہے کہ آج پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی کرن رجیجو کے خیالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر جواہر لال نہرو نہیں ہوتے تو جموں کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا۔mebooba mufti on jk accession

محبوبہ مفتی نے کیا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کے سیکولرازم کی وجہ سے جموں و کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ پنڈت جواہر لال نہرو کو جموں وکشمیر کے عوام سے خاص لگاو تھا جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے بھارت کو چنا۔Mehbooba Mufti On Jawaharlal Nehru

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر آج کی سرکار 1947 میں ہوتی تو جموں و کشمیر قتاً مذہب کی بنیادوں کو درکنار کر کے اس ہندوستان کا حصہ ہوتے۔ انہوں نے کہا آج کے دور کے ہندوستان میں جمہوریت اور سیکولرازم ختم ہوئی ہے۔ اور میرا ماننا ہے کہ آگر جواہر لال نہرو نہیں ہوتے تو جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا۔Mehbooba Mufti On JK Accession
مزید پڑھیں:Jairam Ramesh Slams Rijiju کرن رجیجو جموں و کشمیر الحاق پر عوام میں بات نہیں کر سکتے، جے رام رمیش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.