ETV Bharat / state

کشمیری صوفیانہ کلام کو نئی پود تک پہچانے والے کمسن گلوکار ایان سجاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 6:54 PM IST

سماجی رابطہ گاہ پر اپنے مخصوص انداز اور دلکش آواز میں کشمیری نغموں خاص کر صوفیانہ کلام کے ذریعے پذیرائی حاصل کرنے والے کمسن کلوگار ایان سجاد کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو۔

کشمیری صوفیانہ کلام کو نئی پود تک پہچانے والے کمسن گلوکار ایان سجاد
کشمیری صوفیانہ کلام کو نئی پود تک پہچانے والے کمسن گلوکار ایان سجاد

کشمیری صوفیانہ کلام کو نئی پود تک پہچانے والے کمسن گلوکار ایان سجاد

سرینگر (جموں کشمیر) : گزشتہ ایک برس کے دوران جنوبی کشمیر کے ایک کمسن بچے نے چند نغمے گا کر موسیقی کی دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے۔ آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ایان سجاد گزشتہ ایک برس سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ کشمیری نغموں، نعت اور صوفیانہ کلام کو ضلع اننت ناگ کے رہنے والے ایان نے اپنی آواز سے کافی مقبولیت بخشی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کشمیر کی نئی پود، جن کو کشمیری زبان سے محروم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کو ایان نے اس زبان کی طرف مائل کر دیا ہے۔

ایان سجاد نے ابھی تک کسی موسیقی کی کسی ادارے یا اس فن کے ماہر سے اس فن کو نہیں سیکھا، تاہم موسیقی کے ان کے شوق نے انہیں نغمے گانے کی طرف کھینچا اور سوشل میڈیا خاص کر یوٹیوب سے ان کو ایک فلیٹ فارم مل کر کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ ایان نے گزشتہ ایک برس سے اگرچہ تین ہی کشمیری زبان کے نغمے اور نعت گائے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان تین نغموں کو جب کافی پیزارئی ملی تو اس سے ان میں مزید گانے کی ہمت پیدا ہوئی۔

’’بے در دادء چان‘‘، ’’جانہ جاناں‘‘ اور حالیہ دنوں ریلیز ہوئے ’’گو کیاہ ملال یارس‘‘ نغمے اور نعت ایان نے ابھی تک گائے ہیں جو کشمیر میں ہر کسی موبائل فون کی گیلری میں سٹور ہے اور اکثر سماجی مقامات پر انکو لوگ سن رہے ہیں۔ ایان نے ’’مشق ریکارڈس پروڈیکشن ہاؤس‘‘ کی وساطت سے پہلے ’’بے در دادء چانے‘‘ نغمے سے شروعات کی جس سے ان کو کافی شہرت ملی۔ اگرچہ یہ کشمیری گانا بہت سے نغمہ کاروں نے گایا ہے تاہم کمسن ایان سے یہ نئی پود کے کانوں تک پہنچا اور ان کو کشمیری موسیقی سننے میں دلچسپی بڑھی۔

مزید پڑھیں: Young Kashmir Singer Ayan Sajad: کمسن گلوکار ایان سجاد کا نغمہ ریڈیو پر ریلیز

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران ایان نے بتایا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ نغمہ کاری کا سفر جاری رکھیں گے۔ اور مستقبل میں یو پی ایس سی امتحانات میں اپنی قسمت آزمانے کی کوشش بھی کریں گے۔ ایان کو امید ہے کہ ان کی عمر کے بچے اور موجودہ نسل کشمیری زبان کے نغمے، شاعری کی طرف مائل ہوں اور وہ بھی اپنی مادری زبان سیکھیں اور اسے زندہ رکھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.