ETV Bharat / state

Ponny Walas Protest in Srinagar: پونی والاز کا سرینگر میں احتجاج

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 6:20 PM IST

پونی والاز کا سرینگر میں احتجاج
پونی والاز کا سرینگر میں احتجاج

پہلگام علاقے کے پونی والاز نے اپنے مطالبات کو لے کر سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج درج کیا۔ Pahalgam Ponywalas Protest in Srinagar

پونی والاز کا سرینگر میں احتجاج

سرینگر (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع خاص کر سیاحتی مقام پہلگام علاقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے اننت ناگ ضلع انتظامیہ کی سخت تنقید کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ہمارے صاتھ انصاف کرو‘‘ اور ’’شیڈول، ایس ٹی کے ساتھ انصاف کرو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

احتجاج میں شامل ایک نوجوان نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہر سال کی طرح رواں برس بھی کشمیری عوام خاص کر گجر طبقہ سے وابستہ افراد یاترا کے منتظر ہیں اور یاترا کے دوران یاتریوں کو مختلف سروسز خاص کر گھوڑوں اور خچروں کی خدمات فراہم کرنے والے پونی والاز بھی یاتریوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اس بار انتظامیہ کی جانب سے مقامی پونی والاز کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پونی والاز کو روایتی اور نشاندہی کیے ہوئے اسٹینڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

گجر طبقہ سے وابستہ افراد نے پہلگام انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’دہائیوں سے ہم یاتریوں کو پونی خدمات فراہم کرکے نہ صرف یاتریوں کو سہولیت فراہم کرتے ہیں بلکہ اس سے سینکڑوں افراد کے روزگار کا بھی بندوبست ہوتا ہے، تاہم اس بار ہمارے روزگار پر شب خون مارا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب حکومت ایس ٹی طبقے کو مختلف مراعات فراہم کرنے کے دعوے کر رہی ہے وہیں دوسری جانب ایس ٹی سے وابستہ افراد کو روزگار سے دور رکھا جا رہا ہے۔ احتجاجیوں نے اس ضمن میں ایل جی انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Pony Walas Staged Protest: 'پونی کاؤنٹر کو شرائن بورڈ کے سپرد نہ کیا جائے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.