ETV Bharat / state

Aids Cases Rise in JK جموں و کشمیر میں ایڈس میں اضافہ، اب تک 6158 معاملات درج

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 12:35 PM IST

Updated : Aug 18, 2023, 3:57 PM IST

جموں وکشمیر میں ایڈس میں اضافہ، اب تک 6158 معاملات درج
جموں وکشمیر میں ایڈس میں اضافہ، اب تک 6158 معاملات درج

جموں و کشمیر میں ایڈز کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جہاں اب تک 6158 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1400 ایڈس مثبت مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ سکمز صورہ میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ متاثرین کی تعداد 746 ہے جن میں 148 کی موت ہوچکی ہے۔ Aids Cases Rise In Jammu and Kashmir

سرینگر: جموں وکشمیر میں ایچ آئی وی یعنی ایڈس معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ہر گزرتے سال میں ایچ آئی وی یعنی ایڈس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ کیونکہ رواں برس کے جون تک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 6158 افراد ایڈس سے متاثر افراد پائے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1400 ایچ آئی وی سے مثبت مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ جب کہ 3478 مریض اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی یعنی اے آر ٹی سے گزر رہے ہیں۔ سکمز صورہ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 746 ہے جن میں 148 کی موت ہوئی ہے۔ 32 فالو اپ بند کیا ہے اور 448 علاج سے گزر رہے ہیں۔ ادھر جی ایم سی جموں میں ایچ آئی وی کے 5060 معاملات درج ہوئے ہیں جن میں سے 1228 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔ 503 نے فالو اپ بند کیا ہے۔ جب کہ 2718 اے آر ٹی تھراپی سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرین کے مطابق جموں وکشمیر سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے ایچ آئی وی کے خطرے میں ہے۔ جموں وکشمیر میں زیادہ تر مریض جو ایڈس میں مبتلا پائے گئے ہیں وہ یو ٹی کے باہر اس مہلک بیماری کے شکار ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سماجی بدنامی کی وجہ سے بہت سے لوگ ایچ آئی وی ٹیسٹ کے لیے آگے آنے سے کتراتے ہیں۔ جس کے چلتے کئی برسوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ ایسے میں ایڈس میں مبتلا افراد کو معاشرے میں اکثر بدنامی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں طعنہ زنی اور امتیازی سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

Last Updated :Aug 18, 2023, 3:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.