ETV Bharat / state

ADGP Kashmir on G 20 Summit: جی ٹونٹی کے پُرامن اجلاس پر ADGP کا تہنیتی پیغام

author img

By

Published : May 25, 2023, 2:14 PM IST

سرینگر میں جی ٹونٹی اجلاس کے پر امن اور کامیاب اجلاس کے انعقاد کو ممکن بنائے جانے کے حوالہ سے متعدد سیکورٹی ایجنسیز گزشتہ کئی ماہ سے تیاریوں میں جٹی ہوئی تھیں۔

2
1

سرینگر (جموں و کشمیر): اے ڈی جی پی، کشمیر، وجے کمار نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پاک اور پر امن طور G20 اجلاس کے انعقاد پر سکیورٹی فورسز کو مبارک باد پیش کی۔ تین روز تک جاری رہنے والا جی ٹونٹی اجلاس گذشتہ روز اختتام ہوا اور آج یعنی جمعرات کو اجلاس میں شریک مندوبین سرینگر ہوائی اڈے کے ذریعے نئی دہلی روانہ ہو گئے۔ وجے کمار نے جمعرات کو ٹیوٹ کے ذریعے اپنا تہنیتی پیغام دیا۔

اے ڈی جی پی کشمیر نے جے کے پی، سی آر پی ایف، فوج، بی ایس ایف، ایس ایس بی، این ایس جی، این ڈی آر ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران اور جوانوں کو جی 20 سمٹ کو کامیاب بنانے اور پر امن طور بین الاقوامی اجلاس کے انعقاد کو ممکن بنائے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ یاد رہے کہ 3 روزہ سربراہی اجلاس 22 مئی کو سرینگر میں شروع ہوا، جس میں متعدد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ سرینگر میں جی ٹونٹی اجلاس کے کامیاب اور پر امن انعقاد کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ گزشتہ کئی ماہ سے تیاریوں میں جٹی ہوئی تھی۔

ڈل جھیل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں سمیٹ کے انعقاد کو پر امن طور منعقد کرنے کے حوالہ سے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے تھے۔ نہ صرف زمینی بلکہ ہوائی نگرانی کو بھی یقینی بنایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ڈل جھیل میں بھی مرین کور کمانڈوز کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی عسکری حملہ یا ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ سرینگر میں منعقدہ جی ٹونٹی اجلاس کو جہاں جموں و کشمیر انتظامیہ خاص کر بھارتیہ جنتا پارٹی وادی کشمیر میں امن کے ساتھ جوڑ رہی ہیں وہیں پاکستان اور چین نے اس اجلاس کی سخت مذمت کی ہے، تاہم بھارت نے بھی جی ٹونٹی اجلاس پر بین الاقوامی تنقید کو ’’غیر ضروری‘‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: G20 Summit Conclude in Kashmir سرینگر میں جی ٹوئنٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس اختتام پذیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.