ETV Bharat / state

ABHA Health Card اے بی ایچ اے کارڈ ہیلتھ ریکارڈ رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 6:33 PM IST

Director Health Services Kashmir
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

ڈاکٹر مشتاق راتھر نے کہا کہ اس کارڈ کی وساطت سے مریض کو ہسپتال میں علاج کرانے کے لئے لمبی قطار میں کھڑا رہنے کی تکلیف سے نجات ملے گی۔

سرینگر: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے لوگوں سے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے) کارڈ بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارڈ ہیلتھ ریکارڈ رکھنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کارڈ سے مریض کو ہسپتال میں علاج کرانے کے لئے لمبی قطار میں کھڑا رہنے کی تکلیف اٹھانے سے نجات ملے گی۔موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں بٹہ مالو میں ایک جانکاری مہم کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگ اپنے اپنے سینٹروں پر جا کر اے بی ایچ اے کارڈ، گولڈن کارڈ بنائیں یہ مریض کا ہیلتھ ریکارڈ رکھنے کے لئے بہت ضرری ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کارڈ ہیلتھ فیسلٹی پر بھی رہے گا اور مریض کے پاس بھی رہے گا۔

Ayushman Bharat Golden Card آیوشمان بھارت گولڈن کارڈ عوام کے لئے فائدہ مند،لوگوں کے تاثرات

ڈاکٹر مشتاق راتھر نے کہا کہ اس کارڈ کی وساطت سے مریض کو ہسپتال میں علاج کرانے کے لئے لمبی قطار میں کھڑا رہنے کی تکلیف سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ 'مریض جہاں بھی ہوگا وہ وہاں اس کارڈ کو دکھائے گا تو اس کا سارا ہیلتھ ریکارڈ سامنے آئے گا'۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ سے ہی اس کارڈ پر ڈاکٹر سے وقت لیکر اپنا علاج بغیر کسی تکلیف کے کرا سکتے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.