ETV Bharat / state

AAP Appoints Party Structure In JK عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر کیلئے نئی نوتشکیل کمیٹوں کا اعلان کیا

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 5:55 PM IST

AAP APPOINTS PARTY STRUCTURE IN JK , GH MUSTUFA MIR APPOINTED PARTY JK PRESIDENT
عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر کیلئے نئی نوتشکیل کمیٹوں کا اعلان کیا

اروند کیجرول کی عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر کے لیے پارٹی کو نئے سرے سے تربیب دیا ہے۔ پارٹی نے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ میر کو جموں و کشمیر عام آدمی پارٹی کا صدر منتخب کیا۔AAP Appoints Party Structure In JK

سرینگر: عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر کے لیے نئے کیڈر کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی نے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ میر کو جموں و کشمیر عام آدمی پارٹی کا صدر منتخب کیا۔پارٹی نے انجینیئر نظیر احمد یوتو، محمد امین ڈار اور ڈیبہ خان کو جموں و کشمیر عام آدمی پارٹی کے نائب صدور کے طور پر منتخب کیا ہے۔ڈاکٹر توصیف احمد کو جنرل سکریٹری آرگینائزیشن، اور انجینئر جاوید بٹ کو جنرل سکریٹری کمینیکیشن منتخبب کیا ہے۔

AAP APPOINTS PARTY STRUCTURE IN JK , GH MUSTUFA MIR APPOINTED PARTY JK PRESIDENT
عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر کیلئے نئی نوتشکیل کمیٹوں کا اعلان کیا

اس کے علاوہ پارٹی نے مشتاق احمد ملک کو سکریٹری،مدثر حسین کو آفس سکریٹری جبکہ نثار احمڈ وانی، رئیس الحق، اور حکم عارف علی کو جوئنٹ سکریٹری کے طور پر منتخب کیا ہے۔

AAP APPOINTS PARTY STRUCTURE IN JK , GH MUSTUFA MIR APPOINTED PARTY JK PRESIDENT
عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر کیلئے نئی نوتشکیل کمیٹوں کا اعلان کیا

عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر اسٹیٹ کارڈینیشن کمیٹی کا انتخاب کیا ہے اس کمیٹی کے چیئرمین ہردیش دیو سنگھ ہونگے۔ اسی طرح عام آدمی پارٹی نے آرگنائزیشن بلڈنگ کمیٹی اور عام آدمی پارٹی اسٹیٹ پیلٹیکل اسٹیٹرجی اینڈ پالیسی کمیٹی تشکل دی ہے۔ وہیں پارٹی نے جموں و کشمیر کے ضلع کیڈر کا اعلان بھی کیا ہے۔

AAP APPOINTS PARTY STRUCTURE IN JK , GH MUSTUFA MIR APPOINTED PARTY JK PRESIDENT
عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر کیلئے نئی نوتشکیل کمیٹوں کا اعلان کیا

مزید پڑھیں: AAP Leader Mehrajudin Malik: ستر برسوں میں جموں و کشمیر کے عوام کا استحصال کیا گیا، مہراج الدین ملک

بتادیں کہ عام آدمی پارٹی نے عام آدمی پارٹی نے 4 جولائی کو جموں و کشمیر یونٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔ پارٹی کے الیکشن انچارج عمران حسین نے کہ جموں و کشمیر میں آنے والے انتخابات اور حد بندی کی تکمیل کے پیش نظرعام آدمی پارٹی جموں و کشمیر میں گاؤں اور بوتھ سطح تک پارٹی کی تشکیل دے رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر یونٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ ملک بھر میں پارٹی کے توسیع کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.