ETV Bharat / state

73rd Republic Day celebrations in JK: جموں و کشمیر میں جوش و خروش کے ساتھ جشن یوم جمہوریہ کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 26, 2022, 11:11 PM IST

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی 73ویں یوم جہمور یہ 73Republic Day بڑے جوش وخروش اور پر امن طریقے سے منایا گیا۔

73th republic day celebration across jammu and kashmir
جموں و کشمیر میں جوش و خروش کے ساتھ جشن یوم جمہوریت کا اہتمام

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب ایم اے اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور طلباء وطالبات، مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے دستوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

ویڈیو

وادی میں سب سے بڑی تقریب سرینگر کے سنوار کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں ایل جی کے مشیر بٹھناگر نے مارچ پاس میں سلامی لی اور خطاب بھی کیا۔

ویڈیو

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریب تزک احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر تمام فیکلٹی ممبران اور دیگر اسٹاف شریک رہے۔

اونتی پورہ ویڈیو

ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب ضلع پلوامہ پولیس لائن اور اونتی پورہ پولیس لائن میں منقعد کی گئی۔ وہی ضلع پلوامہ کے بلاک لیول پر بھی ایسے تقریبات کا اہتتمام کیا گیا۔ ضلع پلوامہ میں پولیس لائنز کے علاوہ سبھی بلاکوں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کے علاوہ ضلع کورٹ کمپلیکس پر بھی قومی پرچم کشائی کی گئی۔

ویڈیو پلوامہ

ضلع پلوامہ کے زعفرآن قصبہ پانپور میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریب جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبے بونيار میں بھارتی فوج کی جانب سے نور علوم نور نولکھا اسکول میں بھی جوش و خوش کے ساتھ 73ویں جمہوریہ منائی گئی۔ سب سے پہلے راشٹریہ ترانہ اور پرچم کشائی کی گئی اور اس کے بعد اسکول کے طالب علموں نے پریڈ میں بھی حصہ لیا۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی اور بونيار میں 73 واں یوم جمہوریہ کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع اننت ناگ کے سبھی تحصیل صدر مقامات و سب ڈویژنوں پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اننت ناگ میں سب سے بڑی تقریب بائز ڈگری کالج کھنہ بل میں منعقد ہوئی۔ جہاں ڈی ڈی سی چیرمین محمد یوسف گورسی نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آج 73 ویں یوم جمہوریہ بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تقریب کلب پارک پہلگام میں منعقد ہوئی، جہاں بی ڈی سی کی رکن زرینہ اختر نے پرچم کشائی کی اور پریڈ کی سلامی لی۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے کھنہ بل ہاوسنگ کالونی میں ترنگا لہرایا اور قومی ترانہ گایا۔

73th republic day celebration across jammu and kashmir
بی جے پی کارکنان نے یوم جمہوریہ کا اہتمام کیا

بانڈی پورہ میں بھی 73ویں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب شیر کشمیر اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں منعقد ہوئی۔ ڈی ڈی سی چئیرمین عبڈالغنی نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

بانڈی پورہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سرحدی علاقہ گریز کے کنزلون میں برفیلی چادر اور شدید سردی کے دوران فوج، عوام اور پنچوں نے مشترکہ طور پر 73ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ جہاں سرپنچ از مرگ نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

گریز

کولگام میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب پولیس لائن میں منعقد ہوئی۔

ویڈیو کولگام

ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں چیئرپرسن، ضلع ترقیاتی کونسل، رامبن، ڈاکٹر شمشاد شان نے قومی پرچم لہرا کر سلامی لی۔

رامبن

ضلع شوپیان میں بھی یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع شوپیان میں سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں منعقد کی گئی جہاں پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چیئرپرسن بلکیسہ جان نے قومی پرچم لہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔

شوپیان

وادی کے دوسرے علاقوں کی سب ضلع ترال میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع ترال میں سب سے بڑی تقریب پولیس اسٹیشن ترال کے احاطے میں منعقد ہوئی جہاں صدر میونسپل کمیٹی ترال منظور احمد خان نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔

ویڈیو ترال

ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن تعظیم اختر نے 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں پرچم کشائی کرکے پریڈ کی سلامی لی۔

ویڈیو پونچھ

یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع راجوری کے مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقادکیا گیا۔ بیشتر اسکولوں، پنچایت گھروں و دیگر سرکاری دفاتروں میں پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع میں سب سےبڑی تقریب ہیڈکورٹر راجوری میں معنقد ہوی جہاں پر چیئرمین مونسپل کمیٹی راجوری چوہدری نسیم لیاقت نے ترنگےکی سلامی لی۔

ویڈیو راجوری

ضلع ڈوڈہ کی مرکزی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقدہوئی جہاں ڈی ڈی سی چیئرمین نے پرچم کشائی کی اور پریڈ کی سلامی لی۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر تحصیل ہیڈکواٹر منڈی کے ساتھ ساتھ تمام بلاک ہیڈ کواٹر اور پنچائت ہیڈ کواٹر سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم لہرایا‌ گیا۔

منڈی

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.