ETV Bharat / state

Civilian Killings in Kashmir: رواں برس جموں و کشمیر میں 42 عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 7:40 PM IST

مرکزی وزیر مملکت نے پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں نے سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر عسکری مخالف آپریشنز Anti Militancy Operation in Kashmir شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ملی ٹینٹوں کے معاونین اور مددگاروں Over Ground Workers کو بھی تلاش کرنے کا عمل جاری ہے اور آئے روز اُنہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

Civilian Killings in Kashmir
’رواں برس 42عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا‘

جموں و کشمیر میں رواں برس نومبر کی 15تاریخ تک حفاظتی دستوں کی کارروائی Anti Militancy Operation in Kashmir میں 42 عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ عسکری سرگرمیوں میں 72شہری زخمی ہو گئے۔ یہ تفصیلات لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا آنند رائے نے دیں۔

نتیا آنند رائے نے لوک سبھا میں کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں سمیت کُل 35سیکورٹی اہلکار رواں برس ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 86زخمی ہوئے۔

مرکزی وزیر نے لوک سبھا میں حکومت کی جانب سے شہریوں کی حفاظت کے متعلق اٹھائے جا رہے اقدامات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عسکری کاروائیوں سے عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق اٹھائے جا رہے اقدامات میں سے عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائیاں شامل ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ عام شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں نے سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر عسکری مخالف آپریشنز شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ملی ٹینٹوں کے معاونین اور مددگاروں Over Ground Workersکو بھی تلاش کرنے کا عمل جاری ہے اور آئے روز اُنہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر کالعدم تنظیموں کے خلاف نہ صرف آپریشن شروع کیا گیا بلکہ رات کے دوران پیٹرولنگ بھی بڑھائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیرر فنڈنگ Terror Fundingکے خلاف بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی National Investigation Agency نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے اور اس گورکھ دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی عمل میں لاکر اُنہیں گرفتار کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں بتایا تھا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے تین برسوں کے دوران 1ہزار 33ملی ٹینٹ حملے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.