ETV Bharat / state

مغل روڈ بحال، محدود لوگوں کو چلنے کی اجازت

author img

By

Published : May 16, 2021, 6:45 PM IST

روڈ پر صرف میوہ بردار گاڑیاں اور خانہ بدوش افراد جو اپنے مال مویشیوں سمیت گرمیوں میں وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں، سفر کر سکتے ہیں۔

mughal road opened
مغل روڈ بحال

سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بعد وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے ملانے والی مغل روڈ کو اتوار کے روز ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

مغل روڈ کو گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں شدید برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور آج اس روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

مغل روڈ بحال

اس بات کی جانکاری جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ دی۔ اس ٹیویٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس روڈ پر صرف میوہ بردار گاڑیاں اور خانہ بدوش افراد جو اپنے مال مویشیوں سمیت گرمیوں میں وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں سفر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے علاقائی کمشنروں کو بتایا کہ وہ ہر اضلاع میں اس روڈ پر سفر کرنے والوں کے لیے پاس کا اجرا یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری

ادھر مغل روڈ کو بحال کرنے کے فیصلہ کے بعد مقامی لوگوں اور گجر بکروال طبقہ کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.