ETV Bharat / state

SOP Violators Fined in Shopian: شوپیاں میں کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 4:07 PM IST

شوپیاں میں کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی
شوپیاں میں کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایس او پیز کی عملدرآمد کو یقین بنائے جانے کے لئے مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو Market Checking Drive in Shopian کے دوران کووڈ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

گزشتہ چند روز سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے یومیہ مثبت معاملات Corona Surge in J&Kمیں ہوش ربا اضافے کے ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے سختی کے ساتھ ایس او پیز کی عمل درآمد کے علاوہ کئی دیگر انتظامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

شوپیاں میں کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع شوپیاں میں انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی عملدرآمد کو یقینی بنائے جانے کے لئے مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو Market Checking Drive in Shopianکا آغاز عمل میں لایا گیا۔

محکمہ ریونیو اور شوپیاں پولیس کی مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے بازار کا معائنہ کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی خصوصا ماسک نہ پہننے والے کئی افرد Covid SOP violaters Fined in Shopianسے جرمانہ وصول کیا۔

وہیں ٹیم نے بازاروں سمیت مساجد و خانقاہوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دی۔

ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ایس او پیز کی سختی سے عمل درآمد کرنے خصوصا ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائے جانے سے متعلق حکمنامہ جاری کیا ہے۔

جاری کیے گئے حکمنامے میں سیاسی، سماجی، ثقافتی، مذہبی و دیگر تقاریب کے دوران 25 سے زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Spike in Covid Cases In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کی لہر نے شدت اختیار کر لی

وہیں ضلع میں تمام کالج، اسکول و کوچنگ مراکز کو بند کرتے ہوئے آن لائن درس و تدریس کی تلقین کی گئی ہے۔

دریں اثناء، جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح شوپیاں میں بھی شبانہ کرفیو سمیت ویک اینڈ (ہفتہ و اتوار) کو بندشیں نافذ کی گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.