ETV Bharat / state

Mughal Road Reopens for Traffic: تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 6:36 PM IST

a
a

دو روز تک بند رہنے اور برف کو ہٹائے جانے کے بعد مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بحال کیا گیا ہے۔

شوپیاں: وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو دو روز بعد بدھ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کیا گیا۔ یاد رہے کہ مغل روڈ کو دو روز قبل برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا اور روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے اس روڈ کو ٹریفک کی آمد رفت کے قابل بنایا گیا اور بدھ سے ٹریفک کی آمد رفت شروع ہو گئی۔

ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ’’آج سے اس روڑ کو ٹریفک کی آوا جاہی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے ہی اس روڑ پر ٹریفک کی آمد و رفت شروع ہوگئی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے وقت وقت پر جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزریز پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلائیں کیونکہ پہاڑی راستہ ہونے کی وجہ سے اس روڈ پر تودے گر آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے جبکہ کئی مقامات پر پھسلن بھی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: Mughal Road Closed : پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، مغل شاہراہ عارضی طور پر بند

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں برفباری کے سبب سرینگر جموں شاہراہ سمیت مغل روڈ، بانڈی پورہ گریز روڈ، سرینگر لیہہ شاہراہ، کرناہ - کپوارہ، کپوارہ ٹنگڈار روڈ کے علاوہ اننت ناگ کشتواڑ روڈ بھی برفباری کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند رہتے ہیں۔ سرینگر جموں شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے مشینری اور عملہ ہمہ وقت تیار رہتا ہے اور اس روڈ کو برفباری یا تودے گر آنے کے بعد ٹریفک کے لیے بحال کیا جاتا ہے تاہم متذکرہ بالا دیگر روڈس موسم سرما کے دوران چار سے چھ ماہ تک مکمل بند رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.