ETV Bharat / state

سانبہ میں سیٹلائٹ فون سرگرم، سرچ آپریشن شروع

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 9:28 AM IST

Updated : Dec 29, 2020, 10:17 AM IST

گزشتہ ماہ عسکریت پسند سانبہ کے راستے جموں میں داخل ہوئے تھے۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے انہیں بن ٹول پلازہ کے قریب ایک تصادم کے دوران ہلاک کیا۔

سانبہ میں سیٹلائٹ فون سرگرم، سرچ آپریشن شروع
سانبہ میں سیٹلائٹ فون سرگرم، سرچ آپریشن شروع

جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک سیٹلائٹ فون سرگرم پایا گیا ہے جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع سانبہ کے ماہورگڑھ علاقے میں ایک سیٹلائٹ فون سرگرم پایا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے گاؤں ماہورگڑھ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور فون کو بازیاب کرنے کی کوشش جارہی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس، اسپیشل ٹاسک فورس نیز فوج نے پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا ہے اور سیٹلائٹ فون کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سیٹلائٹ فون کے سرگرم ہونے کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں اب الرٹ ہوگئی ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ گزشتہ ماہ عسکریت پسند سانبہ کے راستے جموں میں داخل ہوئے تھے۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے انہیں بن ٹول پلازہ کے قریب ایک تصادم کے دوران ہلاک کیا۔

سکیورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند سانبہ سے ایک سرنگ کے راستے جموں میں داخل ہوئے تھے۔

Last Updated : Dec 29, 2020, 10:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.