ETV Bharat / state

Ashwini Vaishnaw visits Chenab Bridge اشونی ویشنو نے چناب پل کا دورہ کیا

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 10:46 PM IST

Updated : Mar 27, 2023, 12:36 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ادھم پور سری نگر بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ پر بکل اور کوڑی ریلوے اسٹیشنوں کو ملانے والے دریائے چناب پر دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر ٹرین چلانے سے پہلے ٹرالی چلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے

Ashwini Vaishnaw visits Chenab Bridge

جموں و کشمیر: دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر ٹرین چلانے سے پہلے ٹرالی چلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس دوران ریلوے حکام نے ٹرالی میں بیٹھ کر بکل سے کوڑی تک پل کو عبور کیا۔ مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو اتوار کو ریاسی کے بکل پہنچ گئے تاکہ ریلوے پروجیکٹ کا جائزہ لیں۔ اس دوران پراجیکٹ کے کاموں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ مرکزی وزیر ریلوے نے یہاں بھومی پوجن کیا۔ اس کے بعد ٹرالی کے ذریعے پل عبور کیا۔ ادھم پور سری نگر بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ پر بکل اور کوڑی ریلوے اسٹیشنوں کو ملانے والے دریائے چناب پر دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر ٹرین چلانے سے پہلے ٹرالی چلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ہفتہ کو ریلوے حکام نے بکل سے کاوڑی تک ٹرالی میں بیٹھ کر پل عبور کیا۔ ساتھ ہی موجودہ خامیوں کو دور کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

واضح رہے کہ دریائے چناب پر تعمیر ہونے والا پل کشمیر کو جموں سے ریل کے ذریعے جوڑے گا۔ اس سے قبل گاؤں باریوترا سے بکل تک سات کلومیٹر سرنگ کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ انجی کھڈ پر کیبل برج کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ریاسی ضلع کے خانی کوٹ، ساولاکوٹ میں نو کلومیٹر لمبی سرنگ بھی کھول دی گئی ہے۔ وہاں پٹری بچھانے کا کام بھی جاری ہے۔ بکل اور کوڑی کے آخری سرے کو ملانے کا کام جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد پل کو دونوں حصوں سے ملا دیا جائے گا۔

یہ بھی پرھیں: Chenab Bridge چناب پل پر دوڑے گی وندے بھارت ٹرین، ویشنو

Last Updated :Mar 27, 2023, 12:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.