ETV Bharat / state

Bribe Case in Ramban رامبن میں ڈرائیور سے رشوت لینے کے الزام میں دو پولیس اہلکار معطل

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 3:39 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے رامبن کے ترشول مورا ناکہ پر ڈرائیور سے رشوت لینے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ Policemen Suspended in Ramban

رامبن میں ڈرائیور سے رشوت لینے کے الزام میں دو پولیس اہلکار معطل
رامبن میں ڈرائیور سے رشوت لینے کے الزام میں دو پولیس اہلکار معطل

جموں: سری نگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر ڈرائیور سے رشوت لینے کے الزام میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دو پولیس اہلکاروں کو ڈرائیور سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ رام بن کے ترشول مورا ناکہ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور سے رشوت لی۔ ان کے مطابق انتظامیہ نے فوری کارروائی عمل میں لا کر دونوں اہلکاروں کو فی الحال معطل کیا۔ پولیس اہلکاروں کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹیبل لطیف اور انچارج اے ایس آئی بنی کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمانہ انکوائری کے بھی احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل ماہ کے پہلے ہفتے میں سری نگر میں اے سی بی نے گرام روزگار سیوک بلاک دمہل ہانجی پورہ کو 7000 روپے رشوت مانگنے اور لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اے سی بی نے ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد گرام روزگار سیوک کو فوری طور پر موقع سے گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل مارچ میں جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کو آٹھ ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا۔ جموں میں ایک شخص نے تحریری طور پر شکایت درج کی کہ یکم مارچ کو پولیس پوسٹ چنور میں تعینات اہلکاروں نے اُن کے بیٹے کو ایک جعلی کیس میں گرفتار کیا ۔ ترجمان کے مطابق شکایت کنندہ نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں تعینات سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نے بیٹے کی رہائی کے عوض آٹھ ہزار روپیہ رشوت کا تقاضہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Constable Arrested in Jammu جموں میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل رشوت لیتے گرفتار

یو این آ ئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.