ETV Bharat / state

Gypsum Mine collapsed رامبن میں جپسم کان منہدم ہونے سے دو افراد شدید زخمی

author img

By

Published : Jul 23, 2023, 9:49 PM IST

two-injured-as-a-portion-of-gypsum-mine-collapsed-in-ramban
رامبن میں جپسم کان منہدم ہونے سے دو افراد شدید زخمی

رامبن کے دھرم کنڈ کے ہاروگ علاقے میں اتوار کے روز ایک جپسم کان میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوئے ہے وہیں اس دوران کئی گاڑیوں سلائیڈ کے نیچے پھنس گئی ہے۔

رامبن میں جپسم کان منہدم ہونے سے دو افراد شدید زخمی

رامبن: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ایک دردناک حادثہ میں دو گاڑیاں مٹی کے تودے کے نیچے دب جانے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہے۔ پولیس کے مطابق آج بعد دوپہر دھرم کنڈ کے ہاروگ علاقے میں جپسم نکالنے کے دوران ایک جے سی بی میشن اور ایک ڈیمپر پہاڑی سے مٹی اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ملبہ کے نیچے دب گئے تھے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کافی مشقت کے بعد ریسکیو ٹیم نے جے سی بی آپریٹر اعجاز احمد ولد محمد شفیع ساکن بھٹنی رامبن اور ڈیمپر ڈرائیور انیل سنگھ ولد سروس سنگھ ساکن ادھمپور کو ملبہ سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔دونوں شدید زخمیوں کو ضلع ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ دھرم کنڈ نے معاملہ درج کر کے تعلیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:

Udhampur Construction site Incident ادھمپور میں تعمیراتی سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور ہلاک، 6 زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے کلر علاقے میں ایک عمارت کے تعمیراتی کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں کم از کم دو مزدور ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.