ETV Bharat / state

Ramban Tunnel Collapse Update: منہدم ٹنل کے ملبے سے 10 مزدوروں کی لاشیں برآمد

author img

By

Published : May 21, 2022, 9:18 PM IST

Updated : May 21, 2022, 9:49 PM IST

tunnel-collapse-ramban-all-dead-missing-labours-dead-bodies-recovered
منہدم ٹنل کے ملبے سے 10 مزدوروں کی لاشیں برآمد

سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک ٹنل منہدم ہونے کے نتیجے میں ملبے کے نیچے دفن دس مزدوروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ لاشوں کا پاسٹ مارٹم ہو چکا ہے اور کل بذریعہ ہوائی جہاز انہیں اپنے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ Ramban Tunnel Collapse Update

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں جمعرات کی شب زیر تعمیر فور لائن پروجیکٹ رامبن کے نزدیک خونی نالہ کے قریب زیر تعمیر سرنگ T3 منہدم ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد میں سے آج دوسرے دن بھی لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری رہا۔ لاپتہ ہونے والے دس افراد میں سے سبھی مزدوروں کی لاشیں آج شام قریب سات بجے برآمد کر لی گئیں۔ انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کو آج صبح دوبارہ شروع کر دیا تھا۔Ramban Tunnel Collapse Update

منہدم ٹنل کے ملبے سے 10 مزدوروں کی لاشیں برآمد

ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت السلام نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ملبے کے نیچے کل ملا کر دس لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے معاملے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

تازہ تفصیلات کے مطابق ٹنل سے آج صبح سے ہی مرحلے وار لاشوں کو برامد کیا گیا لاشوں کی شناخت دیپک رائے (33) ولد کیسری پرساد، پرمل رائے (38) ولد گونا کھنہ رائے، سدھیر رائے (31) ولد مانک رائے، جادھو رائے (23 ولد دانش رائے، گوتم رائے (22) ولد بھانودیب رائے ساکنان مغربی بنگال، نواراج چودھری (26) ولد چندرہ بہادر، کاشی رام چودھری (25) ولد بند ہو رام چودھری ساکنان کنچن پورہ نیپال کے طور پر ہوئی جب کہ دور مقامی مزدوروں کی شناخت مظفر احمد (38) ولد غلام عباس اور محمد عشرت (30) ولد محمد شفیع ساکن پنتھیال ضلع رامبن کے طور کی گئی۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر کے مغربی بنگال کی چھ اور ہمسایہ ملک نیپال دو لاشوں کو گورنمنٹ میڈکل کالج جموں منتقل کر دیا اور کل بزریہ ہوائی جہاز کے ذریعے لاشوں کو ان کے آبائی مقامات کے لیے روانہ کیا جائے گا، جب کہ مقامی دو لاشوں کو وارثین کے حوالے کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں تھانہ پولیس رام سو نے تعمیراتی کمپنی سرلا "کے خلاف کیس نمبر 50/2022 زیر دفعات 287,336,337 اور 304A ای پی سی کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رامبن میں زیر تعمیر ٹنل ڈہہ جانے سے وہاں کام میں مصروف 14 مزدور زندہ دفن ہو گئے۔ ابتدائی آپریشن کے دوران ایک مزدور کی لاش برآمد کی گئی جب کہ چار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Last Updated :May 21, 2022, 9:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.