ETV Bharat / state

رامبن: بیداری پروگرام کے دوران ڈرائیوروں کا طبی معائنہ

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 2:10 PM IST

پہاڑی ضلع رامبن میں روڈ سیفٹی اویئرنیس پروگرام کے تحت ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

رام بن: جانکاری پروگرام کے دوران ڈرائیوروں کا طبی معائینہ

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں روڈ سیفٹی ماہ کے حوالے سے موٹر اینڈ وہیکلز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے کیا۔

قصبہ رامبن کے جزل بس اسٹینڈ میں منعقد روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کے دوران افسران نے ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ وہیں اس دوران میڈیکل ٹیم نے ڈرائیوروں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں؛ مقبول بھٹ کی برسی پر کشمیر میں سلامتی بندوبست

متعلقہ محکمہ کے افسران و ملازمین نے پروگرام میں شریک مسافر و نجی گاڑیوں کے ڈرائیور صاحبان سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کے علاوہ صحت کا خیال رکھنے پر بھی زور دیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے کہا کہ 'اس ماہ کو منانے کا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے تاکہ سڑک حادثات کے واقعات کو کم کیا جاسکے۔'

پروگرام کے دوران ڈروائیوروں کا طبی معائنہ کیے جانے سے متعلق ڈی سی نے کہا کہ 'مسافروں اور راہگیروں کی حفاظت کے لیے ڈرائیور کا صحیح و سالم ہونا لازمی ہے، اگر ڈرائیور تندرست نہیں تو ڈرائیور سمیت متعدد جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.