ETV Bharat / state

رامبن میں چٹانیں کھسک آنے کے باعث سرینگر – جموں قومی شاہراہ بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 3:26 PM IST

srinagar-jammu-national-highway-closed-due-to-shooting-stones-in-ramban
رامبن میں چٹانیں کھسک آنے کے باعث سرینگر – جموں قومی شاہراہ بند

حکام نے لوگوں سے قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کرنے کی صلاح دی ہے۔

سرینگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر رامبن میں چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔


حکام نے لوگوں سے قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کرنے کی صلاح دی ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے پیر کے روز 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر رامبن میں چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل بند کر دی گئی ہے'۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'لوگوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کریں'۔


ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ سرینگر – جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ ہونے کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں اشیائے ضروریہ قلت ہی نہیں بلکہ مہنگائی آسمان چھونے لگتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.