ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Traffic Update مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

author img

By

Published : May 24, 2023, 5:26 PM IST

Shooting Stones Disrupt Traffic On Srinagar jammu highway
مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

رامبن کے کیفٹیریا موڑم، مہاڑ و دیگر مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے سبب سرینگر جموں قومی شاہراہ کو حکام نے ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

رامبن: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر رامبن میں شدید بارشوں کے بعد کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث رامبن میں کیفٹیریا موڑم، مہاڑ و دیگر مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آئیں جس کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ تاہم قومی شاہراہ اگلے احکامات تک ٹریفک کے لئے بند ہے۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ پونچھ کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے۔ وہیں ایس ایس پی ٹریفک رامبن موہیتا شرما نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع رامبن میں شدید بارشیوں کی وجہ سے قومی شاہراہ 44 پر مختلف مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گرآئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے کلیئرنس کا کام شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں چھبیس مئی تک مزید بارشوں کا امکان

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو 26 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق وادی میں 25 اور 26 مئی کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بعد دوپہر کے بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے، بعد ازاں وادی میں 27 سے 30 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.