ETV Bharat / state

رامبن میں سڑک حادثہ، ڈرائیور ہلاک

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 2:51 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

ramban
ramban

پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی شام قریب سات بجے ٹپر، زیرِ نمبر جے کے 14 بی 5187 سمبڑ سے دھرمکنڈ کی طرف آرہا تھا کہ ڈرائیور تیز رفتار گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور عطا محمد ولد غلام رسول (ساکنہ سمبڑ تحصیل، ضلع رامبن) موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ہیلپر نواز احمد ولد محمد لطیف زخمی ہو گیا۔

پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمی اور متوفی کو ضلع ہسپتال منتقل کیا۔

تھانہ پولیس دھرمکنڈ نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی اور قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش کو وارثین کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی شخص کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.