ETV Bharat / state

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 4:37 PM IST

Updated : Jan 8, 2021, 7:06 PM IST

بھاری برفباری اور زمین کھسکنے کے سبب چھ روز سے جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو آج جانے کی اجازت دی گئی۔

jammu srinagar national highway restored after six day standard vehicles allowed to move valley
جموں-سرینگر قومی شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال

چھ دنوں تک مسلسل بند رہنے کے بعد 270 کلو میٹر جموں سرینگر شاہراہ پر آج صرف درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی جبکہ نئی گاڑیوں کے لیے راستے اب بھی بند ہی ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل کنٹرول روم سے رابطہ کرے۔

جموں-سرینگر قومی شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال

محکمہ ٹریفک کے مطابق، موسم ساز گار رہنے کی صورت میں آج یعنی جمعہ کو درماندہ گاڑیوں کو ہی سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

jammu srinagar national highway restored after six day standard vehicles allowed to move valley
جموں-سرینگر قومی شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال

گزشتہ دنوں ہوئی وادی کشمیر میں شدید برفباری اور بارش کے نتیجے میں 270 کلو میٹر لمبی شاہراہ پر کئی جگہوں پر چٹانیں کھسک جانے اور پسیاں گر آنے کی وجہ سے شاہراہ مسلسل پانچ روز تک بند رہی جس کے بعد محکمہ بیکن، تعمیراتی کمپنیاں اور ضلع انتطامیہ نے شاہراہ کو کھول دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور آج صبح شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں جن میں زیادہ تر ضروری ایشیاء سے لدے مال بردار ٹرک اور ٹینکروں کو وادی کشمیر روانہ کیا گیا۔ تاہم، آج علی الصبح موسم ساز گار ہونے کے ساتھ ہی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں برف کے خوبصورت مناظر، تصاویر میں

نمائندے کے مطابق، شاہراہ پر ٹریفک بحال ہونے کے ساتھ ہی جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم، مسافروں کی حفاظت اور کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ رامبن سے جموں کی طرف صرف چھوٹی مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ادھر ٹریفک حکام کے مطابق موسم سازگار رہنے کی صورت میں کل گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گئی۔ تاہم، مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کرلیں۔

Last Updated : Jan 8, 2021, 7:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.