ETV Bharat / state

BJP Workers meeting At Ramban جموں و کشمیر میں بی جے پی کا جن سمپرک پروگرام 24 اکتوبر سے شروع ہوگا، رویندر رینا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 6:40 PM IST

bjps-jan-sampark-program-in-jammu-and-kashmir-starts-from-october-24-bjp-president-ravinder-raina
رویندر رینا

بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت پارٹی کے سینیئر لیڈران جموں و کشمیر کے دورے پر آنے والے ہے۔ انہوں نے پارٹی جموں وکشمیر میں اس حوالے سے کئی پروگرامز کا انعقار کرے گی تاکہ پارٹی کے منشور کو ہر گھر تک پہنچایا جائے۔

جموں و کشمیر میں بی جے پی کا جن سمپرک پروگرام 24 اکتوبر سے شروع ہوگا، رویندر رینا

رامبن: بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ بھاجپا آنے والے دنوں میں وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر میں بڑی ریلوں کا انعقاد کرے گی ان باتوں کا اظہار پارٹی پردیش صدر رویندر رینہ نے رامبن میں پارٹی کارکنوں کے میٹنگ منعقد کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرنے کے دوران کیا۔ بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا کا ضلع ہیڈکوارٹر دفتر رامبن پہنچنے پر پارٹی کارکنان نے انہیں والہانہ استقبال کیا۔ بی جے پی ضلع صدر رامبن راجیشور سنگھ سمیت پارٹی کے تمام عہدیداران اور ورکران نے پارٹی پروگرام میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں رویندر رینا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مشن گھر گھر پہنچانے کی ذمہ داری پارٹی کے کارکنان کی ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے پنچائتی سطح پر اجلاس منعقد کرے اور پارٹی کے منشور کو گھر گھر تک پہنچائے۔

مزید پڑھیں: Bjp Press Conference in Jammu گُپکار الائنس کے لیڈران جموں وکشمیر کے خلاف سازشیں رچا رہے ہیں، رویندر رینا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نیتن گڈکری اور بی جے پی پارٹی کے صدر جے پی نڈا جموں وکشمیر کا دورے کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ ان لیڈران کے دوروں کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی جموں و کشمیر کے ہر بلاک اور پنچایت پر پروگرام منعقد کرے گئے تاکہ بی جے پی پارٹی کے منشور کو ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر میں 24 اکتوبر سے جن سمپرک پروگرام منعقد کرنے جارے ہے اور یہ پروگرام ہر بلاک اور پنچایت میں منعقد کیا جائے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.