ETV Bharat / state

Health Mela in Banihal: رامبن ہیلتھ میلہ میں پندرہ سو افراد کا طبی معائنہ کیا گیا

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 6:13 PM IST

1500-patients-examined-in-block-health-mela-at-banihal-in-ramban
رامبن ہیلتھ میلہ میں پندرہ سو افراد کا طبی معائنہ کیا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ صحت اور انتظامیہ کی جانب سے ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلہ میں ڈاکٹروں نے دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ان میں ادویات بھی تقسیم کیں۔Health Mela In Banihal

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے بلاک بانہال میں ایک ہیلتھ میلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میلے کا افتتاح بلاک میڈیکل افسر بانہال کی موجودگی میں سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانہال ظہیر عباس بٹ نے کیا۔

صحت میلہ ڈپٹی کمشنر رامبن اور چیف میڈیکل آفیسر رامبن کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ اس میلہ میں 1500 سے زائد لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔

رامبن ہیلتھ میلہ میں پندرہ سو افراد کا طبی معائنہ کیا گیا
ضلع رامبن کے بانہال میں ہیلتھ میلہ منعقد کرانے پر محکمہ صحت کے بلاک میڈیکل آفیسر بانہال ڈاکٹر رابیہ خان نے بتایا کہ بلاک بانہال کے دور افتادہ دیہات کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماہر ڈاکٹر وں کی ٹیم جس میں سرجن، آرتھوپیڈک سرجن، ماہر امراض خواتین، ماہر امراض اطفال، ماہر چشم، دانتوں کے سرجن شامل ہیں، نے کیمپ میں شرکت کی۔ کیمپ میں تقربیاً 1500 سے زائد افراد کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:



وہیں سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانہال نے کہا کہ عوام کو راحت پہنچانے کے لیے اس طرح کے مزید میلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا اس موقع پر کلچرل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقامی فنکاروں نے مختلف زبانوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.