ETV Bharat / state

Rajouri Accident Mother Daughter Killed راجوری سڑک حادثہ میں ماں بیٹی ہلاک، دو زخمی

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 2:57 PM IST

ا
ا

سرحدی ضلع راجوری میں دلدوز سڑک حادثہ میں ماں، بیٹی کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ Mother Daughter duo killed in Rajouri accident

ا

راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں جموں-راجوری شاہراہ پر نوشہرہ کے نزدیک ایک مسافر بردار گاڑی اور ایک نجی آلٹوکار کے مابین زور دارٹکر کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ حادثہ میں دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ میں ماں بیٹی ہلاک ہو گئے تاہم حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کو گورنمنٹ اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ Rajouri Accident two killed two injured

معلوم ہوا ہے کہ جموں سے راجوری کی طرف آرہی ایک مسافر بردار بس نے مخالف سمت سے آ رہی ایک آلٹو کارکو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ماں بیٹی کی موق پر ہی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ آلٹو گاڑی میں سوار دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور گورنمنٹ اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 10 injured in Rajouri Accident: راجوری سڑک حادثہ میں 10مسافر زخمی

راجوری پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر، حادثہ کے سبب دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.