ETV Bharat / state

JK Police DGP Visits Rajouri سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان تال میل ناگزیر، پولیس سربراہ

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 3:22 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط ومستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملوثین کو انجام تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل ناگزیر ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں:جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر ضلع میں سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملوثین کو انجام تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیانی قریبی تال میل اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ان باتوں کا اظہارڈی جی پی نے راجوری میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر کہا

:Close coordination between security agencies is essential, Dilbagh Singh
سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل ناگزیر، پولیس سربراہ

انہوں نے کہا کہ ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط ومستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملوثین کو انجام تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل ناگزیر ہے۔ بتادیں کہ یکم جنوری کو راجوری کے ڈانگری گاوں میں نامعلوم بندوق برداروں نے عام شہریوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سات لوگ مارے گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس سربراہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ کے ہمراہ راجوری کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں اور سراغ رساں اداروں کے درمیان قریبی تال میل کے باعث پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ راجوری میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر سخت نوعیت کے اقدامات اُٹھانے جائیں۔ پولیس چیف کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر سکیورٹی فورسز چوبیس گھنٹے متحرک رہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے مستقبل کو مخدو ش بنانے کی خاطر کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قومی شاہراہ پر چیکنگ سسٹم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔اس میٹنگ کے دوران سرحد پار دہشت گردی ، نارکو تجارت اور دوسرے اہم مسائل پر گفت وشنید ہوئی۔

مزید پڑھیں: DGP On Militancy In JK عسکریت پسندی کو ابھارنے کیلئے پاکستان منشیات کا استعمال کر رہا ہے، پولیس ڈی جی پی

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.