ETV Bharat / state

Exam conducted by JKSSB during Corona Surge: کورونا لہر کے دوران امتحانات منعقد کرانے پر JKSSB کی تنقید

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 6:41 PM IST

Exam conducted by JKSSB during Corona Surge: کورونا لہر کے دوران امتحانات منعقد کرانے پر JKSSB کی تنقید
Exam conducted by JKSSB during Corona Surge: کورونا لہر کے دوران امتحانات منعقد کرانے پر JKSSB کی تنقید

جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈر نے جے کے ایس ایس بی JKSBBسے کووڈ کی مجموعی صورتحال Corona Surge in J&Kمیں بہتری تک تمام طے شدہ امتحانات ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔

سرحدی ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے یوتھ ونگ کے نائب صدر، رقیق احمد خان، JK Apni Party leader نے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے ’’منفی رویہ‘‘ کی سخت مخالفت کی ہے۔ یوتھ لیڈر کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مثبت کیسز میں ہوش ربا اضافے Corona Surge in J&Kکے باوجود امتحانات منعقد کرانا امیدواروں کی زندگیوں کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنا ہے۔

یوتھ لیڈر نے جاری کیے گئے ایک بیان میں جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے مشتہر کی گئی مختلف خالی اسامیوں کے لئے امیدواروں کو کورونا وائرس گائیڈ لائنز کے بر عکس ایک جگہ جمع کرنےExam conducted by JKSSB during Corona Surge اور ’’حکومت کی خاموشی‘‘ پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہشمند امیدواروں کو گھروں سے باہر آنے اور ایک جگہ جمع ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

یوتھ لیڈر نے طنز کرتے ہوئے کہا: ’’خالی اسامیوں کو پُر کرنا ضروری ہے یا لوگوں کی جانیں بچانا اولین ترجیح ہے!‘‘

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ مداخلت کی گزارش کرتے ہوئے امیدواروں کے مفاد کو مدر نظر رکھ کر کوروناوائرس کی صورتحال میں بہتری تک امتحانات کو ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.